منٹوں میں زخم بھرنے والا مرہم تیار

منٹوں میں زخم بھرنے والا مرہم فائل فوٹو منٹوں میں زخم بھرنے والا مرہم

آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے طبی ماہرین نے ایک ایسا جیل نما مرہم تیار کیا ہے جو منٹوں میں زخم کو بھر دیتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے یہ مرہم جنگوں اور گاڑیوں کے حادثات میں زخمی ہونے والے افراد کے لیے انقلابی دوا ہے۔

سڈنی یونیورسٹی نے امریکا کی ہارورڈ اور نارتھ ایسٹرن جامعات کے ساتھ مل کر اس جیل نما مرہم کا پروٹوٹائپ تیار کیا ہے۔ جانوروں پر اس مرہم کی کامیاب آزمائش کے بعد جلد انسانوں پر اس کا تجربہ کیا جائے گا۔

یہ جیل ایک قدرتی الاسٹک پروٹین سے تیار کیا گیا ہے۔ اس کی قدرتی الاسٹک خصوصیات ٹشوز کے زخموں کے لیے بھی اسے کارآمد بناتی ہیں جو مسلسل پھیلتے اور سکڑتے رہتے ہیں جیسے دل، پھیپھڑے اور شریانیں وغیرہ۔

سڈنی یونیورسٹی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اس مرہم کو زخم پر لگائیں اور اس پر روشنی ڈالیں تو زخم کا منہ سیکنڈوں میں بند ہوجائے گا۔ اس مرہم پر کام کرنے والے محقق پروفیسر انتھونی ویز کے مطابق یہ انقلابی دریافت ہوسکتی ہے جو جنگ میں زخمیوں کی موت کا خطرہ نمایاں حد تک کم کر سکتی ہے۔

install suchtv android app on google app store