ایپل آئی فون 8 اور 8 پلس کا سرخ رنگ میں خصوصی ایڈیشن متعارف

ایپل کمپنی آئی فون 8 اور 8 پلس فائل فوٹو ایپل کمپنی آئی فون 8 اور 8 پلس

ایپل کمپنی نے آئی فون 8 اور 8 پلس کا خصوصی ایڈیشن متعارف کرتے ہوئے اسے دلکش سرخ رنگ میں پیش کردیا۔

ایپل کمپنی کی جانب سے گزشتہ روز غیر متوقع طور پر اعلان کیا گیا کہ نئے سرخ رنگ کا آئی فون متعارف کیا جارہا ہے۔

اس نئے ورژن کو متعارف کروانے کا مقصد افریقا میں ایچ آئی وی ریڈ پروگرام کے تحت ایڈز سے مقابلے کے لیے فنڈز وصول کرنا ہے۔

اس سے قبل بھی گزشتہ برس آئی فون 7 اور 7 پلس کو سرخ رنگ میں پیش کیا گیا تھا جب کہ اس مرتبہ آئی فون 8 اور 8 پلس کو سرخ رنگ میں متعارف کیا گیا ہے۔

آئی فون کے خصوصی ایڈیشن میں صرف رنگ کا اضافہ ہے جب کہ فیچرز آئی فون 8 اور 8 پلس والے ہی موجود ہیں۔

فی الحال آئی فون کا خصوصی ایڈیشن کل سے آن لائن آرڈر کیا جاسکتا ہے جب کہ جمعہ 13 اپریل سے یہ آئی فون اسٹور پر دستیاب ہوگا۔

خیال رہے کہ فی الحال آئی فون کا خصوصی ایڈیشن چند ممالک میں دستیاب ہے لیکن دنیا بھر میں اس کی خرید جلد ممکن ہوسکے گی۔

اس کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے تاہم آئی فون 8 اور 8 پلس والے ماڈل کی قیمت میں خرید ہوگی۔

اس کے ساتھ ساتھ ایپل نے سرخ رنگا کا آئی فون کور بھی متعارف کروایا ہے جس کی فروخت بھی کل سے شروع ہوجائے گی۔

اس کی خوبصورت اسکرین شیشہ اور ایلمونیئم سے تیار کی گئی ہے جو پائیدار ہے اور ساتھ ہی ریٹینا ایچ ڈی ڈسپلے اور اے 11 بائیونک چپ بھی شامل کی گئی ہے۔

install suchtv android app on google app store