دہی دل کے دورے کا علاج

دہی دل کے دورے کا علاج فائل فوٹو

برطانوی اخبار کے مطابق ہفتے میں کم از کم دو مرتبہ بھرپور دہی کھانے سے ہارٹ اٹیک یا سٹروک کے خطرات خواتین میں 30 فیصد جبکہ مردوں میں 19 فیصد تک کم ہو جاتے ہیں۔

محققین کو یقین ہے کہ قدرتی دہی کے خمیر اور کیلشیم کے مواد کا مجموعہ دل کو لاحق خطرات میں مفید ثابت ہوتا ہے ۔

تحقیق کے نتائج سے پتہ چلا ہے کہ دہی کا تنہا استعمال یا فروٹ ، سبزیوں اور اناج کے ساتھ خوراک کا مستقل حصہ بنانا دل کی صحت کیلئے فائدہ مند ہوسکتا ہے۔

واضح رہے کہ صرف امریکہ میں ہرسال 15لاکھ سے زائد افراد دل کے دورے یا سٹروک کا شکار ہوتے ہیں۔

install suchtv android app on google app store