مستقبل میں انسان نہیں ہونگےالبتہ انسانی روبوٹ ہونگے لیکن زمین بدستور موجود ہوگی: برطانیہ ماہرین

مستقبل میں انسان نہیں ہونگےالبتہ انسانی روبوٹ ہونگے لیکن زمین بدستور موجود ہوگی: برطانیہ ماہرین فائل فوٹو

تقریباً دو دہائی پہلے برطانوی حکومت کے لیے کام کرنے والے ایک اہلکار نے بتایا ہے کہ اسے خفیہ ٹائم مشین کے ذریعے سال 8973 میں بھیجا جا چکا ہے۔

اس شخص کا دعویٰ ہے کہ وقت کے سفر کی ٹیکنالوجی 10 سال تک عام عوام کے سامنے پیش کر دی جائے گی۔

ولیم ٹیلر کا کہنا ہے کہ وہ 2000 کے شروع میں برطانوی انٹیلی جنس کے لیے کام کرتا تھا۔

ولیم کا کہنا ہے کہ اسے مستقبل کی خبر لانے کے لیے سال 8973 میں بھیجا جا چکا ہے۔

ولیم کا کہنا ہے کہ اس نے ایک ایسا مستقبل دیکھا جسے ”یوٹؤپیا“ (خیالی جنت) کہا جا سکتا ہے، جہاں نہ کوئی بیماری ہے، نہ موت اور نہ ہی کوئی جرم۔

ولیم نے یہ بھی بتایا کہ مستقبل میں انسان تو نہیں ہونگے ہاں انسانی روبوٹ ہونگے لیکن زمین بدستور موجود ہوگی۔ ولیم نے بتایا کہ اس وقت بہت سے سیاروں پر آبادکاری ہوچکی ہوگی۔

ولیم نے اصرار کیا کہ حکومت مستقبل میں جانے کی جدید لیکن خفیہ ٹیکنالوجی رکھتی ہے لیکن اسے عام عوام کے سامنے 2028 میں لایا جائے گا۔ ولیم کا کہنا ہے کہ یہ وقت عام کو سچ بتانے کا ہے۔

install suchtv android app on google app store