ایپ کے بغیر بھی اسنیپ چیٹ اسٹوریز شیئر کرنا ممکن

ایپ کے بغیر بھی اسنیپ چیٹ اسٹوریز شیئر کرنا ممکن فائل فوٹو

سوشل میڈیا ایپس پر صارفین کا پسندیدہ فیچر اسٹوری فیچر ہے جس میں اکثر وبیشتر نت نئی تبدیلیاں متعارف ہوتی رہتی ہیں۔

تصاویر اور ویڈیوز کو اسٹوریز کے ذریعے شیئر کرنے کا فیچر سب سے پہلے اسنیپ چیٹ میں متعارف کروایا گیا تھا جسے صارفین کی جانب سے خوب پذیرائی ملی، بعد میں اس فیچر کو انسٹاگرام نے نقل کیا اور دیکھا دیکھی فیس بک نے بھی متعارف کردیا۔

تاہم اب اسنیپ چیٹ ایپ ایک بار پھر فیس بک اور انسٹاگرام سے ایک قدم آگے بڑھ گیا ہے۔

اسنیپ چیٹ کمپنی کے مطابق حال ہی میں متعارف ہونے والے اس کے نئے ڈیزائن میں اسنیپ چیٹ اسٹوریز کو ایپ کے علاوہ بھی شیئر کرنے کی سہولت دی جائے گی ۔

اس سہولت کی مدد سے صارفین اسنیپ چیٹ اسٹوریز اپنے ان دوستوں سے بھی شیئر کرسکتے ہیں جو اسنیپ چیٹ ایپ استعمال نہیں کرتے۔

علاوہ ازیں کسی دوسری ایپ پر بھی اسٹوریز شیئر ہوسکتی ہیں جیسے کہ واٹس ایپ، فیس بک یا انسٹاگرام۔

فی الحال اسنیپ چیٹ کی تین قسم کی اسٹوریز صارفین کہیں بھی شیئر کر سکیں گے جن میں آفیشل اسٹوریز، آور اسٹوریز اور سرچ اسٹوریز شامل ہیں۔

نئی تبدیلیوں کے ساتھ اسنیپ چیٹ ڈیسک ٹاپ ورژن میں بھی بڑی تبدیلی کی گئی ہے اور اب صارفین اسنیپ چیٹ ڈاٹ کام پر بھی اپنی اسٹوریز دیکھ سکتے ہیں۔

اسنیپ چیٹ ترجمان کا کہنا ہے کہ 2014 میں جب اسے متعارف کیا گیا تو صارفین نے بے حد پسندیدگی کا اظہار کیا تھا، لہذا ہماری اب کوشش ہے کہ انہیں مزید سہولت فراہم کی جائے تاکہ وہ ایپ کے باہر بھی اپنی اسٹوریز آسانی سے شیئر کر سکیں۔

ان کا مزید کہنا تھا وہ صارفین اس فیچر کو فوری طور پر حاصل کرلیں گے جنہوں نے نیا ڈیزائن اپ ڈیٹ کرلیا ہوگا۔

install suchtv android app on google app store