'اسکاؤٹ براؤزر' کے ذریعے بچوں کی آن لائن سرگرمیوں پر نظر رکھنا ممکن

'اسکاؤٹ براؤزر' کے ذریعے بچوں کی آن لائن سرگرمیوں پر نظر رکھنا ممکن فائل فوٹو 'اسکاؤٹ براؤزر' کے ذریعے بچوں کی آن لائن سرگرمیوں پر نظر رکھنا ممکن

ٹیکنالوجی کے اس دور میں آج کل بچوں کے پاس بھی اسمارٹ فونز موجود ہیں، جس کی وجہ سے اکثر والدین پریشان رہتے ہیں کہ کہیں ان کا بچہ اسمارٹ فون استعمال کرتے ہوئے غلط مواد یا غیر متعلقہ معلومات نہ حاصل کرلے۔

ایسے میں لندن کی اسمارٹ فون بنانے والی کمپنی سینٹوک نے والدین کی پریشانی حل کردی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس اکتوبر میں سینٹوک نے بچوں کے لیے مونکی (Monqi) اسمارٹ فون متعارف کروایا تھا۔

برطانوی ویب سائٹ ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق سینٹوک نے اپنے مونکی اسمارٹ فون میں ایک ’اسکاؤٹ براؤزر‘ متعارف کروایا ہے تاکہ والدین اپنے بچوں کے اسمارٹ فون کی نگرانی کر سکیں۔

اس براؤزر میں بچوں کے لیے سیف سرچ کا نیا فیچر بھی شامل کیا گیا ہے تاکہ وہ ایسے مواد تک نہ پہنچ سکیں جو ان کے لیے غیر ضروری یا نقصان دہ ہوں۔

مونکی اسمارٹ فون کی ڈسپلے اسکرین 5 انچ، بیک کیمرہ 13 میگا پکسلز، سیلفی کیمرا 5 میگا پکسلز جب کہ اسٹوریج 8 جی بی تک ہے۔

مونکی اسمارٹ فون کے بانی فریڈرک البریکٹسن کے مطابق والدین کو چاہیے کہ وہ بچوں کو اسمارٹ فون استعمال کرنے کی اجازت دیں لیکن ان پر نظر رکھیں تاکہ وہ کسی غیر متعلقہ معلومات سے بچ سکیں۔

ان کا کہنا تھا، یہی وجہ ہے کہ مونکی اسمارٹ فون میں اسکاؤٹ براؤزر کو اپ ڈیٹ کیا گیا ہے تاکہ والدین یہ جان سکیں کہ ان کا بچہ اسمارٹ فون پر کس قسم کی سرگرمیاں کرتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس براؤزر کی مدد سے والدین کو اپنے اسمارٹ فون پر فوری طور پر اس حوالے سے معلومات موصول ہوجائیں گی کہ بچہ اپنے اسمارٹ فون میں کیا سرچ کر رہا ہے، کب آن لائن ہے یا کونسی ایپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کر رہا ہے۔

والدین چاہیں تو اس میں بچوں کے لیے باقاعدہ ایک شیڈول بھی تیار کر سکتے ہیں کہ کب سے کب تک موبائل استعمال ہوسکتا ہے۔

install suchtv android app on google app store