کیا آپ جانتے ہیں کہ خلاء کی مہک کیسی ہوتی ہے؟

خلا باز فائل فوٹو خلا باز

کچھ لمحوں کے لیے تصور کیجئے کہ آپ خلاء میں موجود ہیں، اپنا ہیلمٹ اتارتے ہیں اور وہاں موجود مہک کو سونگھتے ہیں۔ عام حالات میں ایسا کرنے پر آپ کی فوری طور پر موت واقع ہوجائے گی اسی وجہ سے ہم آپ کو صرف تصور کرنے کا ہی کہہ رہے ہیں۔

ہمارا خلاء کے بارے میں خیال یہ ہے کہ وہاں نہ ہوا موجود ہے، کوئی آواز نہیں اور بالکل گھپ اندھیرا ہے۔ ایسے میں یہ سوچنا فطری بات ہے کہ وہاں کوئی بو بھی نہیں ہوگی؟ تاہم ایسا نہیں ہے۔

کوئی انسان براہ راست خلاء میں موجود بدبو کو نہیں سونگھ سکتا تاہم وہاں سے آنے والی چیزوں سے آنے والی بدبو سے اس بات کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

مثال کے طور پر خلاء بازوں کا کہنا ہے کہ خلاء سے واپسی پر ان کے اسپیس سوٹس سے جلے ہوئے گوشت یا ویلڈنگ کے دوران دھوئیں جیسی بدبو آتی ہے۔

تاہم یہ بات قابل غور ہے کہ خلاء بہت بڑی جگہ ہے اور وہاں مختلف مقامات پر مختلف بو ہوسکتی ہے۔

سائنسدان اس بات سے واقف ہیں کہ خلاء میں موجود زیادہ تر چیزیں کس چیز سے بنی ہوئی ہیں جس کے باعث اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اس کی مہک کیسی ہوگی۔

مثال کے طور پر سائنس دانوں کا ماننا ہے کہ ہماری کہکشاں ملکی وے میں کچھ عرصہ قبل آنے والے گرد آلود بادلوں کی خوشبو رس بھری جیسی ہوگی کیوں کہ ان بادلوں میں ایتھائل فامیٹ نامی کمپاؤنڈ بڑی تعداد میں موجود تھا جس کے باعث رس بھری میں اپنا فلیور آتا ہے۔

install suchtv android app on google app store