سعودی عرب پر ’ایڈوانس‘ سائبر حملہ

سعودی عرب کے حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایک ایڈوانس سائبر حملے کی نشاندہی کی ہے جو ان کی ریاست کو نشانہ بنا رہا ہے، جس کا مقصد سرکاری کمپیوٹرز کو ہیک کرنا ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق حکومت کے تحت چلنے والے نیشنل سائبر سیکیورٹی سینٹر (این سی ایس سی) کا کہنا تھا کہ حملے میں ’پاور شیل‘ میلویئر کے ذریعے کیا گیا ہے، لیکن انہوں نے حملے کے ذرائع پر بات نہیں کی اور نہ ہی اس بات کی نشاندہی کی کہ کس سرکاری محکمے کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

ادارے نے ایک جاری بیان میں کہا کہ ’این سی ایس سی نے ایک نئے خطرے (اے پی ٹی) کی نشاندہی کی ہے جو سعودی عرب کو نشانہ بنارہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ حملے میں کمپیوٹرز کو نشانہ بنانے کے لیے ای میل کا استعمال کیا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب کچھ عرصے سے مستقل سائبر حملوں کی زد میں ہے جس میں ’شامون‘ بھی شامل ہے، اس کے ذریعے 2012 میں سعودی عرب کے توانائی کے شعبے کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

یاد رہے کہ سعودی عرب کی سب سے بڑی آئل کمپنی ارامکو بھی شامون سے متاثر ہوئی تھی اور اسے ملک کا سب سے خوفناک سائبر حملہ قرار دیا جارہا تھا۔

اس موقع پر امریکی انٹیلی جنس افسران کا کہنا تھا کہ اس حملہ کا ذمہ دار سعودی عرب کا خطے میں دیرینہ دشمن ایران تھا۔

install suchtv android app on google app store