ایک جانب سے سرد اور دوسری جانب سے گرم رہنے والا لباس

ایک جانب سے سرد اور دوسری جانب سے گرم رہنے والا لباس فائل فوٹو ایک جانب سے سرد اور دوسری جانب سے گرم رہنے والا لباس

سائنسدانوں نے ریورسیبل مٹیریل کے نام سے ایک پارچہ تیار کیا ہے جو ایک جانب سے سرد اور دوسری جانب سے گرم رہتے ہوئے کئی اہم پیش رفتوں کی وجہ بن سکتا ہے۔

اس کے علاوہ حرارت تبدیل کرنے والا یہ لباس ضرورت پڑنے پر سرد یا گرم بھی ہوسکتا ہے اور یوں اس سے کارآمد ملبوسات تیار کئے جاسکتے ہیں۔ اگر کوئی لباس سرد اور گرم ہوسکے تو اس سے ایئرکنڈیشننگ اور ہیٹنگ نظام کی ضرورت کم ہوجائے گی اور توانائی کی بچت ممکن ہوسکے گی۔

اسٹینفرڈ یونیورسٹی کے ماہرین نے یہ خاص مٹیریل تیار کیا ہے جو حرارت کو کم یا زیادہ کرسکتا ہے۔ اس کا تحقیقی مقالہ ’’سائنس ایڈوانسس‘‘ نامی جرنل میں شائع ہوا ہے۔ یہ مٹیریل پلاسٹک، کاربن اور تانبے سے تیار کیا گیا ہے۔ جب آپ کو ٹھنڈک کی ضرورت ہو تو کاربن والی پرت باہر کی جانب ہوگی اور ریڈی ایشن عمل کے ذریعے حرارت باہر نکلے گی۔

اب اگر لباس کو الٹا پہن لیں یعنی تانبے والی سطح باہر کی جانب رکھیں تو لباس گرم ہونا شروع ہوجائے گا یعنی حرارت اندر داخل ہونا شروع ہوجائے گی۔ یہ مادہ خود کو الٹنے پلٹنے میں 12 درجے فیرن ہائیٹ تک کا فرق پیدا کرتا ہے جو ایک بہت اچھی کامیابی ہے۔

ماہرین کا خیال ہے کہ اس سے الیکٹرونک پیوند لگے ہوئے لباس اور دیگر کئی اہم اشیاء ایجاد کی جاسکیں گی۔

install suchtv android app on google app store