دبئی: پولیس اہلکاروں کیلئے اڑنے والی موٹر بائیک متعارف

پولیس اہلکاروں کیلئے اڑنے والی موٹر بائیک متعارف فائل فوٹو پولیس اہلکاروں کیلئے اڑنے والی موٹر بائیک متعارف

دبئی پولیس نے جرائم کی روک تھام کیلئے اڑنے والی موٹر بائیک متعارف کرادی۔ یہ بائیک ہنگامی صورتحال میں فوری ایکشن کیلئے استعمال کی جاسکے گی۔

دبئی پولیس نے مستقبل قریب میں جرائم پر قابو پانے کا انوکھا حل ڈھونڈتے ہوئے اڑنے والی موٹر بائیک متعارف کرادی۔

دبئی پولیس نے جاپانی کمپنی کے اشتراک سے اڑنے والی ’’ہوورسرف‘‘ نامی موٹر بائیک متعارف کرادی ہے۔

یہ بائیک ہنگامی صورتحال میں فوری ایکشن کیلئے استعمال کی جاسکتی ہے۔بیٹری سے چلنے والی فلائنگ موٹر بائیک ایک پولیس اہلکار کو لے کر 5 میٹر کی بلندی پر اڑسکتی ہے اور مسافر کے بغیر بھی 6 کلومیٹر سے زائد طویل سفرکرسکتی ہے۔

اڑنے والی یہ موٹر بائیک 200 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرسکتی ہے۔ یہ بائیک سنگل چارج پر 8 گھنٹے تک چلائی جاسکتی ہے جبکہ 25 منٹ تک 300 کلو وزن کے ساتھ 70 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے بھی اڑسکتی ہے۔

install suchtv android app on google app store