سام سنگ کی نئی اسمارٹ واچ منظرعام پر

سام سنگ کی نئی اسمارٹ واچ فائل فوٹو سام سنگ کی نئی اسمارٹ واچ

سام سنگ نے نئی اسمارٹ واچ 'گیئر اسپورٹ' اور فٹنس ٹریکر 'گیئر فٹ ٹو پرو' متعارف کرا دیئے ہیں۔

سام سنگ کی یہ ڈیوائسز اسمارٹ واچ، فٹنس ٹریکنگ بینڈ اور مکمل وائرلیس ایئربڈز پر مشتمل ہیں جو سابقہ گیئر پراڈکٹس کا اَپ ڈیٹ ورژن ہیں۔

سام سنگ کے مطابق ہم اس مشکل کو حل کرنا چاہتے ہیں کہ فٹنس ٹریکر کا استعمال پیچیدہ اور صرف سخت جسمانی سرگرمیوں کے لیے ہی کیا جاسکتا ہے۔

سام سنگ کی یہ ڈیوائسز ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب ستمبر میں ایپل کی جانب سے نئی ایپل واچ کو ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔

سام سنگ گیئر اسپورٹ نیلے اور سیاہ رنگوں میں دستیاب ہوگی تاہم یہ ڈیزائن میں کمپنی کی پرانی اسمارٹ واچز سے مختلف ہے، جس کا مقصد متحرک طرز زندگی کے حامل افراد کو اپنی جانب کھینچنا ہے۔

اس گھڑی میں امولیڈ ڈسپلے اور انٹرچینج ایبل اسٹریپ دیا گیا ہے جبکہ یہ واٹر ریزیزٹنٹ (پانی کے خلاف مزاحمت رکھنے والی) بھی ہے تاکہ سوئمنگ کے دوران بھی اسے استعمال کیا جاسکے۔

سام سنگ کے مطابق اس گھڑی میں پہلے سے بہتر ہارٹ ریٹ ٹریکر موجود ہے اور یہ خودکار طور پر چہل قدمی، جاگنگ یا دیگر سرگرمیوں کی شناخت کرسکے گی۔

یہ گھڑی انٹرنیٹ سے کنکٹ ڈیوائسز سے مطابقت رکھتی ہے اور اسے آئی فونز، سام سنگ گلیکسی فونز اور دیگر اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے ساتھ استعمال کیا جاسکے گا۔

سام سنگ کی جانب سے فی الحال اس کی قیمت نہیں بتائی گئی۔

اسی طرح 'گیئر فٹ ٹو پرو' فٹنس ٹریکر ہے جو کہ سیاہ اور سرخ رنگوں میں دستیاب ہوگا، جبکہ اس کی قیمت 200 ڈالرز رکھی گئی ہے۔

install suchtv android app on google app store