کروم پر انٹرنیٹ کے بغیر بھی براؤزنگ اب ممکن

کروم پر انٹرنیٹ کے بغیر بھی براؤزنگ اب ممکن کروم پر انٹرنیٹ کے بغیر بھی براؤزنگ اب ممکن

پاکستان جیسے ممالک میں انٹرنیٹ کی سست رفتار یا کام نہ کرنا معمول کا حصہ ہے مگر اب کم از کم کروم براﺅزر پر آپ بغیر انٹرنیٹ کے بھی براﺅزنگ کرسکیں گے۔

جی ہاں گوگل نے اپنے ویب براﺅزر کے لیے نئے فیچرز متعارف کرائے ہیں جو کہ انٹرنیٹ سے محروم صارفین کے لیے ویب براﺅزنگ کو ممکن بناتے ہیں۔

ویسے تو گوگل نے گزشتہ سال کروم میں ویب پیجز ڈاﺅن لوڈ کرنے کا فیچر متعارف کرایا تھا جس کے ذریعے بغیر انٹرنیٹ کے بھی ان پیجز کو دیکھنا ممکن ہے۔

اب اس کی کامیابی دیکھتے ہوئے گوگل نے اس میں مزید نئے اضافے کرتے ہوئے اس فیچر کو مزید بہتر بنایا ہے۔

اس حوالے سے ایک نیا اضافہ ڈاﺅن لوڈ لنک کا ہے جس میں آپ کسی بھی ویب پیج کو براﺅزر پر موجود لنک کو کچھ دیر دبا کر سیو کرسکیں گے۔

کچھ دیر تک لنک کو دبا کر رکھنے پر ڈاﺅن لوڈ لنک کا آپشن سامنے آئے گا جس سے وہ پیج آف لائن دیکھنے کے لیے سیو ہوجائے گا اور اس تک رسائی کسی بھی وقت ممکن ہوگی، جسے جب آپ چاہیں ڈیلیٹ بھی کرسکیں گے۔

اسی طرح آپ کو ویب سائٹ اوپن کرتے ہیں مگر انٹرنیٹ کام نہیں کرتا تو ایک ڈائنا سور بنا آجاتا ہے۔

اس کے نیچے آپ کو ڈاﺅن لوڈ پیج لیٹر کا آپشن یا بٹن نظر آئے گا جو کہ اس پیج کو آن لائن ہوتے ہی محفوظ کر دے گا۔

اس محفوظ ہونے والے ویب پیج تک جانا بھی کافی آسان ہے، آپ کو بس کروم پر ایک نیا ٹیب اوپن کرکے ڈاﺅن لوڈز کو اسکرول کرنا ہوگا۔

وہاں وہ تمام پیجز موجود ہوں گے جو آپ نے آف لائن دیکھنے کے لیے محفوظ کیے ہوں گے۔

یہ فیچر گوگل کی جانب سے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے فراہم کیے گئے ہیں اور کروم کو اپ ڈیٹ کرکے ان کا استعمال ممکن ہے۔

install suchtv android app on google app store