نئے آئی فون کا فرنٹ کیمرہ تھری ڈی ٹیکنالوجی سے لیس

ایپل کا نیا آئی فون فائل فوٹو ایپل کا نیا آئی فون

ایپل کا نیا آئی فون سامنے آنے میں ابھی کئی ماہ باقی ہیں مگر اس کے حوالے رپورٹس مسلسل سامنے آرہی ہیں اور اس کا ایک فیچر دیگر اسمارٹ فونز کو پیچھے چھوڑ سکتا ہے۔

کے جی آئی سیکیورٹیز کی رپورٹ کے مطابق ایپل کا نیا آئی فون ایسے جدید ترین فرنٹ کیمرے سے لیس ہوگا جو کہ تھری ڈی سیلیفی لے سکے گا۔

آسان الفاظ میں یہ تھری ڈی فرنٹ کیمرہ ہوگا جو کہ چہرے کی شناخت کرن والی اپلیکشنز کے لیے بھی استعمال کیا جاسکے گا۔

یہ فون تھری ڈی سیلیفز لینے میں مددگار ثابت ہوگا اور یہ ایسی ٹیکنالوجی ہے جو فی الحال کسی اسمارٹ فون میں نظر نہیں آتی۔

اس مقصد کے لیے ایپل کی جانب سے روایتی کیمرہ سنسر میں تبدیلیاں کی جائیں گی اور ایک انفراریڈ پراجیکٹر اور ریسیور رکھا جائے گا۔

یہ تینوں چیزیں آئی فون کے فرنٹ کیمرے کو منظر کی تفصیلی معلومات کھینچنے میں مدد دے گا۔

اسی طرح یہ کیمرہ آئی فون کو ان لاک کرنے کے لیے بھی مددگار ثابت ہوگا اور کسی کے لیے اس ڈیوائس کو استعمال کرنا ممکن نہیں ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق یہ نیا سنسر گیمنگ کے لیے بھی استعمال کیا جاسکے گا تاہم ایسا کیسے ہوگا اس بارے میں وضاحت سامنے نہیں آسکی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ایسا کیمرہ آئی فون کے بیک پر بھی نہیں ہوگا تاہم بتدریج اس ٹیکنالوجی کو وہاں بھی منتقل کیا جاسکتا ہے۔

آئی فون کے نئے ماڈل میں ہوم بٹن کو بھی ختم کیے جانے کا امکان ہے جبکہ اس سال دو کی بجائے تین ڈیوائسز بھی سامنے آسکتی ہیں۔

ایک 4.7 انچ، دوسرا 5.5 انچ کے ماڈلز تو ہوں گے مگر 5.8 انچ کا آئی فون بھی متعارف کرایا جائے گا جو کہ او ایل ای ڈی ڈسپلے سے لیس ہوگا۔

اسی طرح نئے آئی فون میں پہلی بار ایپل کی جانب سے وائرلیس چارجنگ کو متعارف کرائے جانے کا بھی امکان ہے۔

install suchtv android app on google app store