واٹس ایپ میں اب اپنی مرضی کے پروفائل فوٹوز تیار کرنا ہوا آسان، جانیے

واٹس ایپ میں اب اپنی مرضی کے پروفائل فوٹوز تیار کرنا ہوا آسان، جانیے فائل فوٹو واٹس ایپ میں اب اپنی مرضی کے پروفائل فوٹوز تیار کرنا ہوا آسان، جانیے

واٹس ایپ نے اپنی ایپ میں ایک نیا اور انقلابی فیچر متعارف کرا دیا ہے جو صارفین کو مصنوعی ذہانت (AI) کی مدد سے اپنی مرضی کی پروفائل فوٹو بنانے کی سہولت فراہم کرے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، یہ نیا فیچر فی الحال واٹس ایپ کے iOS بیٹا ورژن میں شامل کیا گیا ہے، جبکہ کچھ عرصہ قبل اسے اینڈرائیڈ بیٹا صارفین کے لیے بھی آزمائشی بنیادوں پر پیش کیا گیا تھا۔ اس فیچر کے ذریعے صارفین کو اپنی پروفائل تصویر کے لیے کسی بھی اصلی تصویر کی ضرورت نہیں ہوگی۔ بلکہ میٹا کی مصنوعی ذہانت پر مبنی AI اسسٹنٹ کی مدد سے صرف تحریری ہدایات دے کر ایک مکمل نئی اور تخلیقی تصویر حاصل کی جا سکتی ہے۔

مثال کے طور پر، اگر کوئی صارف AI اسسٹنٹ کو لکھے کہ "مجھے ایک پہاڑی علاقے میں دھوپ کے وقت کھڑے شخص کی تصویر چاہیے جو کتاب پڑھ رہا ہو"، تو واٹس ایپ کا AI اسی تصور کے مطابق ایک منفرد تصویر تیار کرے گا۔

یہ نیا فیچر ان افراد کے لیے خاص طور پر مفید ہو گا جو اپنی تصویر لگانے میں جھجک محسوس کرتے ہیں یا اپنی پروفائل کو منفرد بنانا چاہتے ہیں۔ اس کے علاوہ پرائیویسی کے خواہشمند صارفین کے لیے یہ ایک بہترین متبادل فراہم کرے گا۔

ابھی تک یہ فیچر محدود بیٹا صارفین کے لیے دستیاب ہے اور عام صارفین کے لیے اس کی دستیابی کی کوئی حتمی تاریخ سامنے نہیں آئی۔ تاہم، ماہرین کا ماننا ہے کہ میٹا کی AI ٹیکنالوجی پر تیزی سے پیشرفت کو دیکھتے ہوئے یہ فیچر جلد ہی دنیا بھر میں تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا جا سکتا ہے۔

install suchtv android app on google app store