شہریوں کیلئے اچھی خبر، لچکدار سولر سیلز تیار

جاپان کے Riken ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے ماہرین نے لچکدار سولر سیلز کی تیاری پر کام کیا ہے۔ فائل فوٹو جاپان کے Riken ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے ماہرین نے لچکدار سولر سیلز کی تیاری پر کام کیا ہے۔

جاپانی سائنسدانوں نے ایسے لچکدار سولر پینل کی تیاری میں پیشرفت کی ہے جس کو مستقبل میں وئیر ایبل ڈیوائسز کے لیے استعمال کیا جاسکے گا۔

جاپان کے Riken ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے ماہرین نے لچکدار سولر سیلز کی تیاری پر کام کیا ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ پلاسٹک بیگ جیسا ہوگا جسے کافی حد تک کھینچا جاسکے گا۔

انہوں نے لچکدار سولر سیلز کی تیاری کے لیے ION E نامی مرکب کو استعمال کیا۔

انہوں نے یہ مرکب سولر سیل کی الیکٹروڈ لیئر میں شامل کیا جس سے اس کی لچک بڑھ گئی جبکہ بجلی بنانے کی صلاحیت پر کوئی اثرات بھی مرتب نہیں ہوئے۔

تحقیقی ٹیم نے دریافت کیا کہ اس طریقہ کار سے توانائی پیدا کرنے کی 95 فیصد صلاحیت برقرار رہی۔

ماہرین نے بتایا کہ اب وہ زیادہ بڑے لچکدار سولر سیل تیار کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

اگر انہیں کامیابی حاصل ہوئی تو ایسی جدید ترین وئیر ایبل ڈیوائسز کی تیاری ممکن ہو جائے گی جن کو شمسی توانائی سے پاور فراہم کی جاسکے گی۔

ایسی ڈیوائسز کو ری چارج کرنے کی ضرورت بھی نہیں رہے گی یا بہت کم چارج کرنا پڑے گا جس سے بجلی کے استعمال میں کمی لانے میں بھی مدد ملے گی۔

اس حوالے سے تحقیق کے نتائج جرنل نیچر کمیونیکیشنز میں شائع ہوئے۔

install suchtv android app on google app store