ٹک ٹاک کے بانی چین کے امیر ترین آدمی کیسے بن گئے؟ جانیے

ٹک ٹاک کی سپرست کمپنی بائٹ ڈانس کے بانی ژانگ یامنگ فائل فوٹو ٹک ٹاک کی سپرست کمپنی بائٹ ڈانس کے بانی ژانگ یامنگ

ٹک ٹاک کی سپرست کمپنی بائٹ ڈانس کے بانی ژانگ یامنگ چین کے امیر ترین شخص بن گئے ہیں، جن کی دولت 49.3 ارب ڈالر ہے۔

غیر ملکی خبر سال ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق 41 سالہ ژانگ یامنگ نے 2021 میں کمپنی کی سربراہی سے استعفیٰ دے دیا تھا، وہ ہورون چائنا رچ لسٹ پہلی بار شائع ہونے کے بعد سے 26 سالوں میں چین کے امیر ترین شخص بننے والے 18 ویں شہری بن گئے ہیں۔

انہوں نے پانی کی کمپنی میگنیٹ ژونگ کے مالک شان شان کو پیچھے چھوڑ دیا، جو دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں اور ان کی دولت 24 فیصد گر کر 47 ارب 90 کروڑ ڈالر رہ گئی۔

ہورون نے بتایا کہ امریکی اثاثوں پر قانونی جنگ کے باوجود بائٹ ڈانس کی عالمی آمدنی گزشتہ سال 30 فیصد بڑھ کر 110 ارب ڈالر تک پہنچ گئی، جس نے ژانگ یامنگ جو امیر ترین فرد بننے میں دی۔

فہرست میں تیسرے نمبر پر ٹینسنٹ کے بانی پونی ما ہیں جبکہ پی ڈی ڈی ہولڈنگز کے بانی کولن ہوانگ گزشتہ برس کے مقابلے میں چوتھے نمبر پر آ گئے ہیں۔

install suchtv android app on google app store