ایکس پر عائد پابندی ختم

برازیل کی سپریم کورٹ نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر عائد پابندی ختم کردی۔ فائل فوٹو برازیل کی سپریم کورٹ نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر عائد پابندی ختم کردی۔

برازیل کی سپریم کورٹ نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر عائد پابندی ختم کردی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برازیل کی اعلیٰ عدالت کے جج الیگزینڈرا موریس نے ایکس پر پابندی ختم کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ میں ایکس کی سرگرمیوں کی بحالی کی اجازت دیتا ہوں۔

رپورٹ کے مطابق ایکس پر پابندی ہٹانے کا حکم سپریم کورٹ کے احکامات کی تعمیل نہ کرنے پر ایکس کی جانب سےلاکھوں ڈالرز کا جرمانہ ادا کرنے کے بعد دیا گیا۔

واضح رہے کہ برازیلین عدالت نے ایکس کے مالک ایلون مسک سے فیک نیوز پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا تاہم ایلون مسک نے برازیل میں اس مقصد کے لیے دفتر کھولنے سے انکار کر دیا تھا۔

بعد ازاں برازیل کی سپریم کورٹ کے جج ایلگزینڈ موریس نے نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن ایجنسی کو حکم جاری کیا تھا کہ فوری طور پر ملک بھر میں ایکس کی سروسز کو مکمل طور پر بند کردیا جائے۔

install suchtv android app on google app store