فیس بک میں کئی نئی تبدیلیاں متعارف

فیس بک میں کئی نئی تبدیلیاں متعارف فائل فوٹو

دنیا کے مقبول ترین سوشل میڈیا نیٹ ورک فیس بک میں گزشتہ دنوں متعدد اپ ڈیٹس کرنے کا اعلان کیا گیا تھا جن کا بنیادی مقصد صارفین کو زیادہ سے زیادہ ایسا مواد دکھانا ہے جو ان کے دوستوں یا گھر والوں کا نہ ہو۔

میٹا کی جانب سے فیس بک ایپ میں لوکل نامی ٹیب کا اضافہ کیا جا رہا ہے جس میں صارف کی لوکیشن کو مدنظر رکھ کر مواد دکھایا جائے گا۔

لوکل ٹیب کے لیے فیس بک کے دیگر حصوں جیسے مارکیٹ پلیس، لوکل گروپس اور ایونٹس سے مواد اکٹھا کیا جائے گا۔

لوکل ٹیب کی آزمائش ابھی امریکا کے مختلف شہروں میں کی جا رہی ہے۔ اسی طرح ایکسپلور نامی ٹیب کی آزمائش بھی شروع کی گئی ہے۔

یہ انسٹاگرام ایکسپلور جیسا فیچر ہے یعنی ایک ایسا پیج جس میں دکھائی جانے والی فوٹوز، ویڈیوز اور دیگر مواد کو صارف کی دلچسپیوں کو مدنظر رکھ کر دکھایا جائے گا۔

ایک اور ٹیب کی آزمائش بھی فیس بک میں کی جا رہی ہے جو بنیادی طور پر ٹک ٹاک کے مقابلے کے لیے متعارف کرائی جا رہی ہے۔

یہ ٹک ٹاک کی فار یو پیج سے ملتی جلتی ٹیب ہوگی جو بنیادی طور پر فل اسکرین ویڈیو ٹیب ہوگی جہاں مختصر، طویل اور لائیو ویڈیوز کو ایک جگہ اکٹھا کر دیا جائے گا۔

فیس بک کے مطابق جوان افراد اپنا 60 فیصد وقت ویڈیوز کو دیکھتے ہوئے گزارتے ہیں اور اسی کو دیکھتے ہوئے نئی فیڈ کے الگورتھم کو ٹربو چارج کیا جائے گا۔ فیس بک میسنجر میں بھی میسنجر کمیونٹیز نامی فیچر کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔

ان کمیونٹیز میں مختلف موضوعات کے متعدد چیٹ رومز تیار کیے جاسکیں گے اور فیس بک گروپ تشکیل دینے کی ضرورت نہیں رہے گی۔

install suchtv android app on google app store