مریخ پر دریافت ہونے والی انوکھی چیز کیا ہے؟

مریخ پر دریافت ہونے والی انکوکھی چیز کیا ہے؟ فائل فوٹو مریخ پر دریافت ہونے والی انکوکھی چیز کیا ہے؟

ناسا کے مارس پرسیورینس روور نے مریخ پر ایک عجیب و غریب ‘زیبرا پتھر’ کا مشاہدہ کیا ہے۔

خلائی ادارے کے مطابق یہ سیاہ اور سفید دھاری والا پتھر مریخ پر پہلے دیکھے گئے کسی بھی پتھر کے برعکس ہے جو سیارے کی سرخی مائل بھوری سطح پر پھیلے ہوئے ہیں۔

ناسا کا کہنا ہے کہ یہ مستقبل میں ہونے والی دلچسپ دریافتوں کی علامت ہو سکتی ہے۔

خلائی ایجنسی نے کہا کہ جب روور کچھ غیر قابل ذکر کنکری والے خطوں میں سفر کر رہا تھا، تبھی ناسا کے سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے کچھ فاصلے پر ایک پتھر کو دیکھا جس میں غیر معمولی ساخت کی دھاریاں تھیں۔

روور نے پتھر کی تصاویر کھینچیں جنہیں اب ‘فرییا کیسل’ کا نام دیا گیا ہے اور کچھ دن بعد انہیں زمین پر واپس لایا جائے گا۔

install suchtv android app on google app store