گوگل نے صارفین کی بڑی مشکل آسان کردی

گوگل پلے اسٹور فائل فوٹو گوگل پلے اسٹور

برسوں تک اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز استعمال کرنے والے افراد پلے اسٹور میں ایک وقت میں صرف ایک ایپ یا گیم انسٹال یا اپ ڈیٹ کرتے رہے ہیں۔

اپریل 2024 میں گوگل کی جانب سے بیک وقت 2 ایپس کو انسٹال کرنے کا آپشن متعارف کرایا گیا تھا۔ اچھی خبر یہ ہے کہ اب گوگل نے خاموشی سے ایک اور بہترین اپ ڈیٹ کر دی ہے۔

اب گوگل نے بیک وقت 3 ایپس یا گیمز انسٹال یا اپ ڈیٹ کرنے کا آپشن پلے اسٹور کے صارفین کے لیے متعارف کرا دیا ہے۔

اگر آپ کی ڈیوائس میں 3 سے زیادہ ایپس کی اپ ڈیٹس پینڈنگ ہے اور اپ ڈیٹ آل پر کلک کرتے ہیں تو پلے اسٹور کی جانب سے بیک وقت 3 ایپس یا گیمز کو اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔

اس طرح تمام ایپس بہت کم وقت میں اپ ڈیٹ ہو جائیں گی۔ اس نئے فیچر سے صارفین کو وقت بچانے میں مدد ملے گی۔

گوگل کی جانب سے اس حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا مگر اس نئے فیچر کو بڑے پیمانے پر متعارف کرانے کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔

اگر ابھی آپ کے اینڈرائیڈ فون میں یہ فیچر دستیاب نہیں تو اس پر پلے اسٹور کے نئے ورژن کو اپ ڈیٹ کرلیں جس کے بعد ممکن ہے کہ اس فیچر تک رسائی مل جائے۔

اگر پھر بھی یہ فیچر نظر نہیں آتا تو کچھ انتظار کرلیں کیونکہ گوگل کی جانب سے زیادہ تر نئے فیچرز بتدریج تمام صارفین کے لیے متعارف کرائے جاتے ہیں۔

install suchtv android app on google app store