آئی فون 16 کب متعارف کرایا جائے گا؟ تاریخ کا اعلان ہو گیا

آئی فون 16 فائل فوٹو آئی فون 16

ایپل نے آئی فون 16 سیریز کی ڈیوائسز کی تاریخ رونمائی کا اعلان کر دیا ہے۔

کمپنی کی جانب سے 9 ستمبر کو ایک ایونٹ کے انعقاد کا اعلان کیا گیا ہے جسے گلو ٹائم (Glowtime) کا نام دیا گیا ہے۔ ایپل نے ایونٹ کے حوالے سے مزید تفصیلات جاری نہیں کیں۔

مگر ہر سال ستمبر میں ایپل کے اس طرح کے ایونٹس میں نئے آئی فونز کو متعارف کرایا جاتا ہے۔

9 ستمبر کے ایونٹ میں آئی فون 16 سیریز، ایپل واچز اور ائیر پوڈز کو پیش کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ ایپل انٹیلی جنس یا آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) فیچرز کا اعلان بھی کیا جائے گا اور آئی او ایس 18 آپریٹنگ سسٹم کی تفصیلات بھی جاری کی جائیں گی۔

ایپل نے اپنے ایونٹ کے لوگو (logo) کے ذریعے ممکنہ طور پر ایپل انٹیلی جنس کی جانب اشارہ دیا ہے۔ ایونٹ میں آئی فون 16، آئی فون 16 پلس، آئی فون 16 پرو اور آئی فون 16 پرو میکس متعارف کرائے جائیں گے۔

آئی فون 16 میں 6.1 انچ، آئی فون 16 پلس میں 6.7 انچ، آئی فون 16 پرو میں 6.3 انچ جبکہ آئی فون 16 پرو میکس میں 6.9 انچ کا ڈسپلے دیا جائے گا۔ چاروں آئی فونز میں ایپل انٹیلی جنس پر مبنی متعدد فیچرز موجود ہوں گے۔

ایسا بھی کہا جا رہا ہے کہ آئی فون 16 پرو میکس کے فرنٹ ڈسپلے میں کناروں کی پٹی یا بیزل اس وقت دستیاب تمام اسمارٹ فونز کے مقابلے میں سب سے کم ہوں گے۔ ایک لیک میں بتایا گیا کہ آئی فون 16 پرو میکس میں بیزل کا حجم 0.06 انچ سے بھی کم ہوگا۔

install suchtv android app on google app store