انٹرنیٹ کی اسپیڈ کیسے بڑھائیں؟ جانیئے آسان طریقے

انٹرنیٹ کی اسپیڈ کیسے بڑھائیں؟ جانیئے آسان طریقے فائل فوٹو

موبائل فون استعمال کرتے ہوئے اکثر انٹرنیٹ کی اسپیڈ کم ہو جاتی ہے، جو کہ صارفین کو بھی الجھن میں مبتلا کر دیتی ہے، ایسے میں سست روی کی وجہ سے کئی کام بھی رُک جاتے ہیں۔

آج آپ کو چند ایسے ہی طریقے بتائیں گے جن سے آپ کی نیٹ اسپیڈ تیز ہو سکتی ہے۔

گوگل کروم:

موبائل صارفین اکثر گوگل کروم کا براؤزر ہی استعمال کرتے دکھائی دیتے ہیں، تاہم اگر اس براؤزر کے علاوہ کوئی دوسرا براؤزر استعمال کیا جا رہا ہے، تو اس سے انٹرنیٹ کی رفتار پر بھی اثر پڑ سکتا ہے۔
کیونکہ گوگل کروم کو بنایا ہی اسی لیے گیا ہے تاکہ اس کے ذریعے آپ باآسانی بنا وقت ضائع کیے اپنے کام کو سرانجام دے سکیں۔

براؤزر کی ہسٹری:

آپ کے موبائل میں موجود براؤزر کی ہسٹری اور Cache آپ کے انٹرنیٹ کی رفتار پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہر ہفتے بعد اپنے موبائل کی براؤزنگ ہسٹری کو کلئیر کریں تاکہ انٹرنیٹ کی اسپیڈ سست روی کا شکار نہ ہو۔

گوگل کروم میں سیٹنگ میں جا کر آپ Advance کے آپشن میں موجود Privacy پر کلک کرنا ہے۔ Clear Browsing History پر کلک کرتے ہوئے آپ نے اپنی ہسٹری کو ڈیلیٹ کرنا ہے، تاکہ آپ کے انٹر نیٹ کی رفتار سست نہ ہو۔

موبائل سوئچ آف کرنا:

ایک اور طریقہ کار جو کہ آپ کے موبائل کی انٹرنیٹ اسپیڈ کو بہتر بنا سکتا ہے، وہ ہے موبائل فون کو سوئچ آف کر کے دوبارہ کھولنا۔

عموماً موبائل فون ہینگ ہو جاتا ہے، جبکہ کئی ایپس ایک ساتھ کام کرنے کی وجہ سے موبائل فون کو متاثر کرتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ موبائل فون کو اگر سوئچ آف کر کے آن کریں گے تو اس سے انٹرنیٹ اسپیڈ سمیت موبائل فون کی رفتار میں بھی فرق آ سکتا ہے۔

install suchtv android app on google app store