خبردار! آپ کے آئی فون کی ہوم اسکرین کریش ہوسکتی ہے

خبردار! آپ کے آئی فون کی ہوم اسکرین کریش ہوسکتی ہے فائل فوٹو خبردار! آپ کے آئی فون کی ہوم اسکرین کریش ہوسکتی ہے

ایک نئے سافٹ وئیر بگ (bug) کے باعث آئی فون اور آئی پیڈ ڈیوائسز کی ہوم اسکرین کریش ہو رہی ہے۔

مگر اس سے وہی افراد متاثر ہو رہے ہیں جو خود اپنی ڈیوائسز پر 4 حروف پر مبنی جملہ تحریر کرتے ہیں۔ ویسے تو اسکرین کریش ہونے سے ڈیوائس کو نقصان پہنچنے کا خطرہ نہیں مگر اس جملے کو آزمانے کی کوشش کرنے سے گریز کریں تاکہ آپ کا قیمتی آئی فون محفوظ رہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق آئی فون پر 3 مخصوص جگہوں پر "":: تحریر کرنے سے ڈیوائس میں اسپرنگ بورڈ نامی ایپ کریش ہوجاتی ہے۔ یہ ایپ ہوم اسکرین کو چلانے کا کام کرتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ اس جملے سے ہوم اسکرین کریش ہوجاتی ہے۔

ہوم اسکرین کے سرچ فنکشن، ایپ لائبریری کی سرچ بار اور سیٹنگز ایپ کی سرچ بار پر ان چاروں کو ٹائپ کرنے کا نتیجہ ہوم اسکرین کریش ہونے کی صورت میں نکلتا ہے۔

ایک سکیورٹی ریسرچر نے آئی فون میں موجود اس خامی کے بارے میں ایکس (ٹوئٹر) میں بتایا۔

یہ پہلی بار نہیں جب اس طرح کسی جملے سے آئی فونز کریش ہونے کے بارے میں بتایا گیا ہے۔

اس سے قبل 2015، 2017، 2018 اور 2020 میں بھی اسی طرح کے چند جملے سامنے آئے تھے، جو میسجز میں تحریر کیے جاتے تھے، جن سے ڈیوائس کریش ہو جاتی تھی۔

خوش قسمتی سے اس بار آئی فون ہوم اسکرین کریش کرنے والا جملہ کوئی سائبر حملہ نہیں بلکہ معمولی سکیورٹی بگ ہے۔

install suchtv android app on google app store