اب ناشتہ بنانے کی جھنجھٹ ختم، حیران کن روبوٹ تیار

 چین کی ایک کمپنی ایسا روبوٹ بڑے پیمانے پر تیار کر رہی ہے جسے آپ گھریلو کاموں کے لیے استعمال کرسکیں گے فائل فوٹو چین کی ایک کمپنی ایسا روبوٹ بڑے پیمانے پر تیار کر رہی ہے جسے آپ گھریلو کاموں کے لیے استعمال کرسکیں گے

انسانوں کی طرح کام کرنے کے قابل روبوٹس ابھی لیبارٹریز، فیکٹریوں اور یوٹیوب ویڈیوز تک محدود ہیں۔

مگر چین کی ایک کمپنی ایسا روبوٹ بڑے پیمانے پر تیار کر رہی ہے جسے آپ گھریلو کاموں کے لیے استعمال کرسکیں گے۔

یونی ٹری جی 1 نامی یہ انسان نما روبوٹ اس کمپنی کے گزشتہ سال متعارف کرائے گئے ایچ 1 روبوٹ کا زیادہ بہتر ورژن ہے۔

اس روبوٹ میں 8 کور ہائی پرفارمنس سی پی یو استعمال کیا گیا ہے اور یہ ہاتھوں، ٹانگوں اور پیٹ کے جوڑوں کو 23 ڈگری کے زاویے تک گھما سکتا ہے۔

اسی طرح یہ روبوٹ 4.4 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتا ہے جبکہ سیڑھیاں چڑھنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔

اس روبوٹ کا چہرہ نہیں بلکہ اس کی جگہ ایک ایل ای ڈی ویژن سسٹم گردن کے اوپر رکھا ہے جس میں lidar کیمرا اور رئیل سنس ڈیپتھ کیمرا موجود ہے جس سے یہ روبوٹ دنیا کو 3 ڈی شکل میں دیکھ سکتا ہے۔

4.3 فٹ لمبے اس روبوٹ کو فولڈ کرکے کہیں بھی آسانی سے لے جایا جاسکتا ہے۔

کمپنی کے مطابق یہ ناشتہ بنانے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے مگر یہ کام آپ کو اسے سیکھانا ہوگا۔

لگ بھگ 35 کلوگرام وزنی روبوٹ میں 9000 ایم اے ایچ بیٹری پیک نصب ہے جو 2 گھنٹے تک اس مشین کی زندگی برقرار رکھتی ہے۔

اسے آپ مارے یا دھکا دیں، یہ نیچے نہیں گرتا اور اگر آپ اسے خریدنا چاہتے ہیں تو اس کی قیمت 16 ہزار ڈالرز رکھی گئی ہے۔

مگر کمپنی نے یہ واضح نہیں کیا کہ کب تک عام صارفین اسے خرید سکیں گے۔

install suchtv android app on google app store