آسمان پر ایک ساتھ 7 سورج کی حقیقت کیا ہے؟

آسمان پرایک ساتھ 7 سورج کی حقیقت کیا ہے؟ فائل فوٹو آسمان پرایک ساتھ 7 سورج کی حقیقت کیا ہے؟

چین میں آسمان پر ایک ساتھ دو تین نہیں بلکہ 7 سورج کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے لیکن اس معاملے کی حقیقت کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر چین کے شہر چینگ دو کی ایک ویڈیو بہت تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں آسمان پر ایک ساتھ 7 سورج دیکھے جا سکتے ہیں تاہم ماہرین نے اسے ایک سادہ سا عدسی دھوکا (OPTITAL ILLUSION) قرار دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 18 اگست کی ویڈیو چین کے شہر چینگ دو کے ایک شہری کی جانب سے بنائی گئی جس میں ایک ساتھ 7 سورج کو آسمان پر دیکھا گیا، شہری نے عدسے کی مدد سے مختلف اینگلز سے سورج کی ویڈیو بنائی اور ادھر سے گزرنے والے بھی یہ منظر دیکھ کر اپنے کیمروں میں محفوظ کرتے رہے۔

سی شوان سوسائٹی فار ایسٹرو نومی امیچر کے نائب صدر زینگ ینگ کے یہ منظر ایک عام سا عدسی فریب ہے جو مختلف لیئرز والے شیشے پر روشنی کے انعکاس کی وجہ سے ہوتا ہے، اس میں شیشے کی ہر لیئر ایک اضافی لیئر بناتی ہے، بعض اوقات ایک ہی شیشے سے بھی ورچوئل تصاویر دیکھی جا سکتی ہیں تاہم اس بات کا انحصار ویو کے اینگل پر ہوتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ویڈیو میں ایک ہی قطار میں آگے پیچھے نظر آنے والے متعدد سورج مدہم ہوتے نظر آ رہے ہیں، یہ سب روشنی کے انعکاس اور انعطاف کی خصوصیات کی وجہ سے ہے۔

install suchtv android app on google app store