پاور ڈویژن کا الیکٹرک گاڑیوں، موٹرسائیکل اور الیکٹرک رکشہ کے فروغ کیلئے اہم قدم سامنے آگیا ہے۔
پاور ڈویژن حکام کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ملک بھر میں بیٹری چارجنگ اسٹیشنز کے قیام کے معیار کا مسودہ تیار کرلیا گیا ، چارجنگ سٹیشنز کو سستی بجلی فراہم کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔
وفاقی وزیراویس لغاری کا اس حوالے سے کہنا ہے پاور ڈویژن چارجنگ سٹیشنز کا قیام عالمی معیارات پر عمل میں لایا جائے گا، تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد مسودہ جلد پاور ڈویژن سے منظور کرایاجائے گا۔
چارجنگ سٹیشن کے لیے بجلی کے کنکشنز ترجیجی بنیاد پر دئیے جائیں گے، چارجنگ سٹیشنز کو سستی بجلی کی فراہمی پر غور کیاجا رہا ہے،پاور چارجنگ سٹیشن کے لیے بجلی کی سپلائی اور وولٹیج کو یقینی بنایا جائے گا،اقدامات سے پیٹرول پرچلنے والی گاڑیوں کےاخراجات میں خاطر خواہ کمی ہو گی۔
ان کا مزید کہناتھا اقدامات کے نفاذ سے پاکستان میں ایک نئے دور کا آغاز ہوگا، چارجنگ بیٹریز کی ٹیسٹنگ کیلئے معیاری ٹیسٹنگ سنٹرز قائم کیے جائیں گے۔