پاکستان میں کتنے فیصد افراد کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیں گیلپ سروے نے اس بارے میں رپورٹ جاری کردی۔
گیلپ سروے رپورٹ کے مطابق 60 فیصد پاکستانی فیس بک، انسٹاگرام اور ٹک ٹاک سمیت دیگر سماجی رابطوں کی ایپس استعمال نہیں کرتے۔سروے 28 جون سے 10 جولائی تک کیا گیا جس میں 700 سے زائد افراد سے رائے لی گئی۔
سروے میں مزید بتایا گیا ہے کہ 40 فیصد پاکستانی فیس بک، انسٹاگرام ، ٹک ٹاک اور دیگر ایپس کا بھرپور استعمال کرتے ہیں۔ ان ایس پر 30 سال سے کم عمر کے 62 فیصد نوجوان زیادہ فعال ہیں جبکہ 30 سال سے زائد عمر کے صرف 30 فیصد پاکستانی متحرک ہیں۔ سوشل میڈیا کے استعمال میں پاکستانی مرد خواتین سے آگے ہیں۔
رپورٹ میں یہ دلچسپ انکشاف بھی سامنے آیا ہے کہ خواتین کی نسبت مردوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کی شرح زیادہ ہے جب کہ 1994 کے بعد پیدا ہونے والے نوجوانوں کی اکثریت سوشل میڈیا کا استعمال کرتی ہے۔
سب سے زیادہ شرح 62 فیصد ان افراد کی ہے جن کی عمر 30 سال سے کم ہے اور وہ سوشل میڈیا پر اپنے اکاؤنٹس رکھتے ہیں۔ 30 سے 50 سال اور اس سے زائد عمر کے صرف 30 فیصد افراد ہی فیس بُک، ٹوئٹر، واٹس ایپ اور انسٹا گرام استعمال کرتے ہیں۔
سب سے زیادہ شرح باسٹھ فیصد تیس سال سے کم عمر نوجوان کی ہے، جو سوشل میڈیا اکاؤنٹس رکھتے ہیں،،، تیس سے پچاس سال اور پچاس سال سےزائد عمر کے صرف تیس فیصد افراد کے فیس بک، ٹوئٹر، انسٹاگرام اور واٹس ایپ پر اکاؤنٹ ہیں۔