واٹس ایپ پر انسٹاگرام جیسا فیچر متعارف کرانے کی تیاری شروع

واٹس ایپ پر انسٹاگرام جیسا فیچر متعارف کرانے کی تیاری شروع فائل فوٹو واٹس ایپ پر انسٹاگرام جیسا فیچر متعارف کرانے کی تیاری شروع

عالمی سطح پر سب سے بڑی انسٹنٹ میسیجنگ ایپ واٹس ایپ اپنے صارفین کی آسانی کیلئے نت نئے فیچرز پیش کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے اور اب واٹس ایپ پر انسٹاگرام کے بہترین فیچر کی آزمائش شروع کردی گئی ہے۔

ٹیکنالوجی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ انسٹاگرام سے ملتے جلتے ایک نئے فیچر کی تیاری پر کام کررہا ہے جو صارفین کو ان اسٹیٹس اپ ڈیٹس کو دوبارہ شیئر کرنے کی اجازت دے گا جہاں انہیں ٹیگ کیاگیا ہو۔

نئے فیچر کو ری شیئر اسٹیٹس اپ ڈیٹ کا نام دیا گیا ہے جو صارف کو ایسے اسٹیٹس جہاں انہیں ٹیگ کیا گیا ہو وہاں سے اپنے کانٹیکسٹ کےساتھ ری شیئر کرنے میں آسانی فراہم کرے گا، اس فیچر کے ذریعے کسی بھی کنٹینٹ کی شیئرنگ کو وسیع تر بنایا جاسکے گا۔

واٹس ایپ کا زیر غور فیچر تیاری کے مراحل میں ہے جسے جلد ہی واٹس ایپ کی مستقبل کی اپ ڈیٹ کے طور پر متعارف کروایا جائے گا تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ نیا فیچر کب متعارف کروایا جائےگا ۔

نیا فیچر کیسے کام کرے گا؟

رپورٹ کے مطابق نئے فیچر کے متعارف کیے جانے کے بعد فیچر میں اسٹیٹس اپ ڈیٹ انٹرفیس کے اندر ایک نیا بٹن شامل ہوگا، یہ بٹن واٹس ایپ صارفین کو بآسانی ان اسٹیٹس اپ ڈیٹس کو دوبارہ شیئر کرنے کے قابل بنائے گا جہاں انہیں ٹیگ کیا گیا ہو۔

اس فیچر کے ذریعے صارفین کو ٹیگ کیے گئے اسٹیٹس کے اسکرین شاٹس یا اصل شیئر کیے گئے کنٹینٹ پر جاکر privately شیئر کرنے جیسی پریشانی سے بچایا گیا ہے۔

install suchtv android app on google app store