سعودی عرب کی پہلی خلاء باز خاتون اسپیس اسٹیشن پہنچ گئی

سعودی عرب کی پہلی خلاء باز خاتون فائل فوٹو سعودی عرب کی پہلی خلاء باز خاتون

سعودی عرب کے دو خلاء باز اسپیس اسٹیشن پہنچ گئے، جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔ سعودی خلاء بازوں نے خلائی اسٹیشن سے اپنے پہلے پیغام کا آغاز ’’السلام علیکم‘‘ سے کیا۔

ناسا، اسپیس ایکس، ایکسیم اسپیس اور سعودی اسپیس اتھارٹی کے مشترکہ طور پر منعقدہ ایک خصوصی مشن پر اتوار کو خاتون سمیت 2 سعودی خلاء باز اسپیش اسٹیشن پہنچ گئے۔

خلائی اسٹیشن پر پہنچنے کے بعد بین الاقوامی اسپیس اسٹیشن سے دونوں خلاء بازوں نے اپنی محفوظ آمد کا اعلان کرتے ہوئے ایک ویڈیو بھیجی۔

 

 خلاء سے دنیا والوں کیلئے ’’السلام علیکم‘‘ کا پیغام
دونوں سعودی خلاء باز ویڈیو میں نظر آئے جس میں ریانہ برناوی نے خلاء میں پہنچنے والی پہلی عرب مسلمان خاتون کے طور پر اپنی تقریر کا آغاز کرتے ہوئے کہا ’’خلاء سے السلام علیکم، ہمارے لئے یہ اعزاز کی بات ہے کہ ہم اس تاریخی سفر میں شریک ہیں‘‘۔

ٹوئٹر پر آفیشل اکاؤنٹ کے ذریعے ’’سعودی اسپیس اتھارٹی‘‘ کی طرف سے شائع کردہ کلپ میں علی القرنی بھی نظر آئے۔

یہ ویڈیو اسپیس ایکس کے تیار کردہ میزائل فالکن 9 کے اسپیش اسٹیشن پہنچنے کے بعد آئی، جس کے ذریعے ریانہ برناوی اور علی القرنی اتوار کی شام فلوریڈا کے کینیڈی اسپیس سینٹر سے روانہ ہوئے تھے، اس کے ساتھ ناسا کے سابق خلاء باز پیگی وائٹسن اور امریکی کاروباری جان شوفنر بھی تھے۔

install suchtv android app on google app store