ٹک ٹاک پر مکمل پابندی عائد

ٹک ٹاک پر مکمل پابندی عائد فائل فوٹو ٹک ٹاک پر مکمل پابندی عائد

امریکی ریاست مونٹانا میں ٹک ٹاک پر مکمل پابندی عائد کردی گئی، جس کے بعد مونٹانا امریکہ کی پہلی ریاست بن گئی ہے جہاں اس ویڈیو ایپ کے استعمال پر پابندی ہوگی۔

امریکی میڈیا کے مطابق ریاست مونٹانا کے گورنر گریک جین فورٹے نے چینی ایپ ٹک ٹاک پر پابندی کے قانون پر دستخط کردیے ہیں جس کے بعد مونٹانا امریکہ کی پہلی ریاست بن گئی ہے جہاں اس ویڈیو ایپ کے استعمال پر پابندی ہوگی۔

اس قانون کے بعد مونٹانا میں گوگل اور ایپل کے ایپ اسٹورز کے لیے یہ غیر قانونی ہوگا کہ وہ اس کی حدود میں ٹک ٹاک ایپ کی پیش کش کریں۔ پابندی کا اطلاق یکم جنوری 2024 سے ہوگا۔

مونٹانا کے ری پبلکن گورنرگریک جین فورٹے نے کہا کہ یہ بل مونٹانا کے شہریوں کو چینی کمیونسٹ پارٹی کی نگرانی سے بچانے کی ہماری مشترکہ ترجیح کو مزید آگے بڑھائے گا۔

خیال رہے کہ ٹک ٹاک کے 15 کروڑ امریکی صارفین ہیں لیکن امریکی قانون سازوں اور ریاستی حکام کی ایک بڑھتی ہوئی تعداد اس پلیٹ فارم پر چینی حکومت کے ممکنہ اثرورسوخ کے خدشات کے پیش نظر ملک بھر میں پابندی کا مطالبہ کر رہی ہے۔

 

install suchtv android app on google app store