اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے واٹس ایپ کے ڈیزائن میں کافی عرصے بعد ایک بڑی تبدیلی

واٹس ایپ فائل فوٹو واٹس ایپ

اسمارٹ فونز کے لیے متعدد انسٹنٹ میسجنگ سروسز دستیاب ہیں مگر واٹس ایپ کا مقابلہ کوئی نہیں کر سکتا۔

میٹا کی زیرملکیت مسیجنگ سروس دوسروں سے آگے رہنے کے لیے مسلسل نئے فیچرز متعارف کراتی رہتی ہے۔

ان فیچرز کا مقصد ایپ کے فنکشنز کو بہتر بنانا ہوتا ہے مگر کئی بار ایپ کے ڈیزائن کے حوالے سے بھی تبدیلیاں کی جاتی ہیں۔

ایسی ہی ایک تبدیلی واٹس ایپ کی جانب سے اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے کی جا رہی ہے اور ایسا کئی برسوں بعد پہلی بار ہو رہا ہے۔

WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے بیٹا ورژن میں واٹس ایپ نے یہ تبدیلی کی ہے۔

اس تبدیلی کے بعد اینڈرائیڈ ڈیوائسزم میں واٹس ایپ کا ڈیزائن نمایاں حد تک بدل جائے گا یا یوں کہہ لیں کہ بالکل نیا محسوس ہونے لگے گا۔

اس ڈیزائن میں اوپر موجود چیٹس، کمیونٹیز، اسٹیٹس اور کالز کے ٹیب نیچے منتقل کر دیے جائیں گے جو کافی زیادہ بہتر محسوس ہوتے ہیں۔

یہ ڈیزائن واٹس ایپ کے آئی فونز کے ڈیزائن سے ملتا جلتا ہے۔

ابھی یہ تو واضح نہیں کہ یہ نیا ڈیزائن کب تک اینڈرائیڈ صارفین کو دستیاب ہوگا مگر ایسا بہت جلد ممکن ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران واٹس ایپ میں انسٹاگرام جیسا ٹیکسٹ ایڈیٹر، چیٹس کے لیے فنگر پرنٹ لاک اور دیگر کئی فیچرز بیٹا ورژن میں متعارف کرائے گئے ہیں۔

install suchtv android app on google app store