کوکا کولا کا اپنا سمارٹ فون متعارف کرانے کا فیصلہ

کوکا کولا کا اپنا سمارٹ فون متعارف کرانے کا فیصلہ فائل فوٹو کوکا کولا کا اپنا سمارٹ فون متعارف کرانے کا فیصلہ

مشروب ساز کمپنی کوکا کولا کی جانب سے جلد ہی اپنا سمارٹ فون مارکیٹ میں لائے جانے کا امکان ہے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فون کسی سمارٹ فون کمپنی کے اشتراک سے تیار کیا جائے گا اور اسے رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں انڈیا میں لانچ کیے جانے کا امکان ہے۔

بھارت سے تعلق رکھنے والے ٹیکنالوجی ایکسپرٹ مکول شرما نے ٹوئٹر پر کوکا کولا کے نئے فون کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا " یہ رہا بالکل نیا کولا فون۔ اس بات کی تصدیق کر سکتے ہیں کہ ڈیوائس اس سہ ماہی میں ہندوستان میں لانچ ہو رہی ہے۔ Coca-Cola اس نئے فون کے لیے ایک سمارٹ فون برانڈ کے ساتھ اشتراک کر رہا ہے۔'

واضح رہے کہ اگر یہ فون پہلی سہ ماہی میں لانچ ہوتا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ مارچ تک یہ فون مارکیٹ میں آجائے گا۔

 

install suchtv android app on google app store