ایلون مسک اب دنیا کے امیر ترین شخص نہیں رہے

ایلون مسک فائل فوٹو ایلون مسک

ایلون مسک اب دنیا کے امیر ترین شخص نہیں رہے، ایلون مسک کی جگہ فرانس سے تعلق رکھنے والے برنارڈ آرنلٹ نے لے لی ہے۔

فوربز اور بلومبرگ نے دنیا کی امیر ترین شخصیت کی نئی فہرست جاری کرتے ہوئے برنارڈ آرنلٹ کو دنیا کا امیر ترین شخص قرار دے دیا ہے۔

ایل وی ایم ایچ کے سی ای او برنارڈ آرنلٹ نے اس سے پہلے 7 دسمبر اور پھر 8 دسمبر کو کچھ گھنٹوں کے لیے ایلون مسک کو پیچھے چھوڑا تھا

مگر اب 73 سالہ آرنلٹ 188.6 ارب ڈالرز کے ساتھ دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے ہیں۔

جبکہ ایلون مسک اس وقت 176.8 ارب ڈالرز کے مالک ہیں۔

ایلون مسک کی دولت میں ٹیسلا کے حصص کی قیمتوں میں نمایاں کمی اور ٹوئٹر کی 44 ارب ڈالرز سے خریداری سے اثاثوں میں 100 ارب ڈالرز سے زائد کی کمی آئی ہے۔

واضح رہے ایلون مسک کو دنیا کا امیر ترین شخص کا خطاب 2021 میں ملا تھا جو انہوں نے ایمازون کے بانی جیف بیزوس سے لیا تھا۔

install suchtv android app on google app store