ایلون مسک نے ٹوئٹر کے بعد اب ”ایپل” کونشانے پررکھ لیا

ایلون مسک نے ٹوئٹر کے بعد اب ”ایپل” کونشانے پررکھ لیا فائل فوٹو ایلون مسک نے ٹوئٹر کے بعد اب ”ایپل” کونشانے پررکھ لیا

دنیا کے امیر ترین شخص اور ٹیسلا کے بانی نے ٹوئٹر پر تو اپنی حکمرانی قائم کر لی، لیکن اب وہ ”ایپل” سے بھی ناراض ہو گئے ہیں۔

ایلون مسک نے اپنے آفیشل اکاونٹ سے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ایپل کی جانب سے ٹوئٹر کو ایپ اسٹور سے ہٹانے کی دھمکی کی وجہ بھی نہیں بتائی گئی۔

ایلون مسک نے آیہ فون بنانے والی امریکی کمپنی ایپل پر کئی ٹوئٹس کیں ، جن میں ان کا کہنا تھا کہ اسمارٹ فون کمپنی نے ٹوئٹر کے لیے اپنے اشتہارات ختم کردیے ہیں اور سوشل نیٹ ورک کو ایپ اسٹور سے باہر نکالنے کی دھمکی دی ہے۔

انہوں نے یہ بھی لکھا کہ کیا آپ جانتے ہیں کہ ایپل آپ کے ایپ اسٹور کے ذریعے خریدی جانے والی ہر چیز پر 30 فیصد خفیہ ٹیکس لگاتا ہے؟


دوسری جانب ایپل کی جانب سے ابھی تک ایلون مسک کی ٹوئٹس پر کوئی جواب سامنے نہیں آیا، تاہم کمپنی ذرائع نے تصدیق کی کہ ایپل نے ٹوئٹر کو دیے جانے والے اشتہارات روک لیے ہیں۔

یہ بھی واضح رہے کہ جب سے ایلون مسک نے ٹوئٹر کو سنبھالا ہے تب سے کئی کمپنیوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اشتہارات کو روک دیے ہیں۔

install suchtv android app on google app store