واٹس ایپ صارفین کیلئے دلچسپ فیچر متعارف

واٹس ایپ صارفین کیلئے دلچسپ فیچر متعارف فائل فوٹو واٹس ایپ صارفین کیلئے دلچسپ فیچر متعارف

سماجی رابطے کی ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے ڈیسک ٹاپ ورژن کے صارفین کے لیے دلچسپ فیچر متعارف کرا دیا۔

واٹس ایپ بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق اس فیچر کے تحت صارفین کسی بھی قسم کا میڈیا یعنی تصاویر، ویڈیوز ، گرافکس انٹرچینج فارمیٹ (GIF) اور ڈاکیومنٹس کو فارورڈ کرتے ہوئے 'کیپشن' بھی درج کرسکیں گے۔

یعنی اگر آپ کسی قسم کا میڈیا ایک چیٹ سے دوسری چیٹ میں بھیجنا چاہتے ہیں تو اس کے ساتھ 'کیپشن' لکھا جا سکے گا۔

اس سے قبل واٹس ایپ ڈیسک ٹاپ ورژن استعمال کرنے والے صارفین کو یہ سہولیت فراہم نہیں کی گئی تھی، لیکن اب باآسانی تصاویر اور ویڈیوز کو فاروڈ کرتے وقت کچھ بھی لکھا جاسکے گا۔

اس کے علاوہ اگر صارف چاہے تو لکھا ہوا کیپشن ڈیلیٹ کرکے دوبارہ نیا کیپشن بھی درج کرسکے گا۔

رپورٹ کے مطابق کچھ صارفین اب بھی اس فیچر کو استعمال کرنے کے اہل نہیں ہیں، ان کے لیے یہ فیچر کچھ دنوں میں پیش کر دیا جائے گا۔

install suchtv android app on google app store