واٹس ایپ کا کمیونٹی فیچر پاکستان میں آگیا

واٹس ایپ کا کمیونٹی فیچر پاکستان میں آگیا فائل فوٹو واٹس ایپ کا کمیونٹی فیچر پاکستان میں آگیا

کمیونٹیز فیچرز کے تحت متعدد گروپس کو ایک ہی باکس میں شامل کیا جا سکتا ہےواٹس ایپ کا کمیونٹی ٹیب فیچر پاکستان کے صارفین کو بھی فراہم کر دیا گیا ہے۔

واٹس ایپ میں ٹیب بار کے اوپر بائیں کونے میں تین ایک نئے آئیکن کا اضافہ ہوا ہے، اسکو کلک کرتے ہی آپ کمیونٹیز میں شامل گروپس اور چیٹس کو دیکھ سکتے ہیں، یہ فیچر ڈیسک ٹاپ پر بھی دستیاب ہے۔

کمیونٹیز فیچرز کے تحت متعدد گروپس کو ایک ہی باکس میں شامل کیا جا سکتا ہے اور گروپ ایڈمن سمیت صارفین ایک ہی باکس میں جاکر معلومات حاصل کرنے سمیت معلومات کو منتقل بھی کر سکتے ہیں جبکہ کسی گروپ میں شامل ہونے کیلئے جوائن ریکوئسٹ بھی بھیجی جاسکتی ہے۔

کمیونٹیز فیچرز کے تحت کوئی بھی ایڈمن ایک جیسے متعدد گروپ ایک ساتھ ایڈ کر سکتا ہے اور وہ ایک ہی چیٹ سے تمام گروپس میں میسج بھی بھیج سکتا ہے۔

کمیونٹی کیسے بنائی جائے؟

واٹس ایپ کمیونٹی بنانے کے لیے صارفین کو کمیونٹی ٹیب پر کلک کریں اور پھر ’اپنی کمیونٹی شروع کریں۔ اپنی کمیونٹی کے لیے پروفائل تصویر کے ساتھ نام اور تفصیل درج کریں، ایک بار یہ ہو جانے کے بعد آپ کمیونٹی ونڈو میں ہوں گے۔

اب آپ یہاں نئے گروپ بنا سکتے ہیں، یا پہلے سے موجود گروپس کو شامل کر سکتے ہیں، ان دونوں میں ایک مخصوص بٹن ہوگا۔ اگر آپ موجودہ گروپس کو شامل کر رہے ہیں تو آپ کو ان گروپس کا ایڈمن بھی ہونا پڑے گا۔ ذیل میں گروپوں کی فہرست میں آپ کو ایک گروپ بھی بطور ڈیفالٹ نظر آئے گا۔ یہ اناؤنسمنٹ (Announcement) گروپ ہے۔

جب آپ کام کر لیں اور آپ کی کمیونٹی تیار ہو جائے تو نیچے دائیں جانب ٹک کے نشان پر ٹیپ کریں۔ جب آپ کسی کمیونٹی میں موجودہ یا نئے گروپس کو شامل کرتے ہیں تو تمام ممبران کو اس کمیونٹی کے اناؤنسمنٹ گروپ میں بھی شامل کیا جاتا ہے۔

کمیونٹیز کا استعمال کیسے کریں (ایڈمنز)

اعلانات: ایک کمیونٹی کے ایڈمن کے طور پر صارفین کمیونٹی کے تمام انفرادی گروپوں کے ساتھ ساتھ اناؤنسمنٹ گروپ کو پیغامات بھیج سکیں گے، اس گروپ میں بھیجی گئی کوئی بھی تحریر، وائس نوٹ، میڈیا فائل، دستاویزات کمیونٹی کے تمام گروپس میں شیئر کی جائیں گی۔

ممبران کو مدعو کرنا: ایڈمن کے طور پر اگر آپ دوسرے لوگوں کو شامل ہونے کے لیے مدعو کرنا چاہتے ہیں تو آپ کمیونٹی کا لنک بھی شیئر کر سکتے ہیں۔ اس کے بعد یہ صارفین کمیونٹی کا حصہ بننے کے لیے لنک کو استعمال کر سکتے ہیں لیکن انفرادی گروپس میں شامل نہیں ہو سکتے جب تک کہ انہیں آپ یا کمیونٹی یا گروپ کے کسی اور ایڈمن کی طرف سے ایڈ نہ کرلیا جائے۔

واٹس ایپ میں ٹیب بار میں نظر آنے والا کیمرے کا آئیکن بھی صارفین کے لیے نیا ہے، اس آئیکن کا کام تو پرانا ہے لیکن اسے ٹیب بار میں اوپر دائیں کونے میں سرچ بٹن کے ساتھ نئی جگہ دی گئی ہے، اس آئیکن پر کلک کر کے صارفین براہ راست کیمرے تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں اور تصاویر اور ویڈیوز بنانے کے بعد جسے چاہیں بھیج سکیں گے۔

اس سے قبل یہ آئیکن ٹیب بار میں بائیں جانب چیٹس کے ساتھ موجود تھا جہاں اب کمیونٹیز کے آئیکن کو جگہ دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اس فیچر کو 3 نومبر کو دنیا بھر میں پیش کیا گیا تھا تاہم واٹس ایپ کا کہنا تھا کہ اسے تمام صارفین تک پہنچنے میں وقت لگ سکتا ہے۔

install suchtv android app on google app store