ٹوئٹر نے ڈاون سائزنگ کا مشکل فیصلہ کر لیا

ٹوئٹر نے ڈاون سائزنگ کا  مشکل فیصلہ کر لیا فائل فوٹو ٹوئٹر نے ڈاون سائزنگ کا مشکل فیصلہ کر لیا

ٹوئٹر نے آج سے ملازمین کو فارغ کرنےکا اعلان کردیا جس سلسلے میں ملازمین کو ای میلز بھی جاری کی گئی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ای میل میں کمپنی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کٹوتیاں ٹوئٹر کو ترقی کی طرف لے جانے کے لیے کی جارہی ہیں۔

کمپنی کی جانب سے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اسی سلسلے میں دفاتر عارضی طور پر بند کردیے جائیں گے اور بیج تک رسائی معطل کردی جائے گی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ای میل میں مزید کہا گیا ہے ہم اپنی عالمی افرادی قوت کو کم کرنے کے مشکل عمل سے گزریں گے۔

واشنگٹن پوسٹ اور نیویارک ٹائمز کے مطابق ٹوئٹرکےساڑھے 7 ہزار ملازمین میں سے آدھے فارغ کردیے جائیں گے۔

install suchtv android app on google app store