محض 15 منٹ میں فل چارج ہونے والا موبائل فون متعارف

  • اپ ڈیٹ:
محض 15 منٹ میں فل چارج ہونے والا فون متعارف فائل فوٹو محض 15 منٹ میں فل چارج ہونے والا فون متعارف

 چینی کمپنی ’ویوو‘ نے طاقتور بیٹری اور فاسٹ چارجنگ کے ساتھ اپنا نیا فون ’آئی کیو او او نیو 7‘ متعارف کرادیا۔

جس سے متعلق کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اسے محض 15 منٹ میں فل چارج کیا جا سکتا ہے۔ ’ویوو آئی کیو او او نیو 7‘ کو 7۔6 انچ اسکرین اور تین بیک کیمرا جب کہ ایک سیلفی کیمرا کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ کیمرا ٹیکنالوجی کو اپگریڈ کرتے ہوئے اس میں سونی کیمرے کے فیچرز دیے گئے ہیں جب کہ اس میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے بھی متعدد فیچرز کو شامل کیا گیا ہے۔

فون کے بیک پر مین کیمرا 50 میگا پکسل، دوسرا 8 میگا پکسل جب کہ تیسرا 2 میگا پکسل کا کیمرا دیا گیا ہے۔ ’ویوو آئی کیو او او نیو 7‘ کے فرنٹ پر 16 میگا پکسل کا سیلفی کیمرا دیا گیا ہے، کمپنی کا دعویٰ ہے کہ فون کے کیمروں میں کم روشنی کے وقت میں بھی بہترین کوالٹی کی ویڈیوز بنانے کے فیچرز دیے گئے ہیں۔

فون میں میڈیا ٹیک ڈیمنسٹی 9000 کی چپ جب کہ اوکٹاکور کا سی پی یو دیا گیا ہے اور اس میں اینڈرائڈ 13 کے ساتھ اوریجن اوشین کا آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے۔

 

install suchtv android app on google app store