کیا شہروں میں قدرتی ماحول بنا کر موسمیاتی تبدیلیوں کے نتائج سے بچاؤ ممکن ہے؟

کیا شہروں میں قدرتی ماحول بنا کر موسمیاتی تبدیلیوں کے نتائج سے بچاؤ ممکن ہے؟ فائل فوٹو کیا شہروں میں قدرتی ماحول بنا کر موسمیاتی تبدیلیوں کے نتائج سے بچاؤ ممکن ہے؟

 ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ قدرتی راہداریاں اور جنگلی علاقے بنا کر شہروں کی’ری وائلڈنگ‘ کرتے ہوئے انسانیت کو موسمیاتی تغیر کے بدترین نتائج سے بچایا جاسکتا ہے۔

انٹرنیشنل کنزرویشن چیریٹی زیڈ ایس ایل(زولوجیکل سوسائیٹی آف لندن) کی جانب سے کی جانے والی تحقیق میں دعویٰ کیا گیا کہ حیاتیاتی تنوع کی بحالی جنگلی حیات میں اضافے اورشہروں میں رہنے والوں کےہیٹ ویوز سے بچاؤ میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

ری وائلڈنگ کسی علاقے میں قدرت اور حیاتیاتی تنوع کی بحالی کا ایک طریقہ ہے جس میں قدرتی ماحول اپنا خیال خود رکھتا ہے اور قدرتی عملوں کی احیاء ہوتی ہے۔

install suchtv android app on google app store