گوگل ایپ فوٹوز میں نئے فیچرز متعارف

گوگل نے ایپ فوٹوز میں نئے فیچرز متعارف فائل فوٹو گوگل نے ایپ فوٹوز میں نئے فیچرز متعارف

گوگل نے اپنی مقبول ایپ فوٹوز کے لیے چند نئے فیچرز متعارف کرا دیے ہیں۔

فوٹوز کے اسٹوریز جیسے میموریز فیچر میں کمپنی کی جانب سے کچھ تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

اب یہ ایپ صارف کی تصاویر سے نئی میموریز خودکار طور پر تیار کرے گی جبکہ اس حوالے سے کچھ شیئرنگ آپشن بھی فراہم کیے جائیں گے۔

صارفین اینڈرائیڈ ڈیوائسز سے اپنی میموریز دیگر افراد سے شیئر کرسکیں گے۔

یہ آپشن جلد آئی او ایس اور ویب ورژن کے لیے بھی متعارف کرایا جائے گا۔

اسی طرح میموریز میں اب ویڈیوز زیادہ دکھائی جائیں گی اور تصاویر کو یہ ایپ خودکار طور پر زیادہ بڑی ویڈیوز میں بدل دے گی۔

کچھ عرصے بعد میموریز میں انسٹرومنٹل میوزک کا اضافہ بھی کیا جائے گا۔

میموریز کی ایک نئی قسم سنیماٹک میموریز کو بھی متعارف کرایا جارہا ہے۔

گوگل کے مطابق سنیماٹک میموریز سے متعدد ساکت تصاویر کو اینڈ ٹو اینڈ سنیماٹک تجربے میں بدل دیا جائے گا۔

ایک نیا فیچر اسٹائلز بھی اس ایپ کا حصہ بن رہا ہے جو میموریز میں گرافک آرٹ کا اضافہ کرے گا۔

اور ہاں فوٹوز کے لیے نئے کولاج ایڈیٹر کو بھی متعارف کرایا جارہا ہے جس میں متعدد آپشنز صارفین کو دستیاب ہوں گے۔

install suchtv android app on google app store