ایپل نے آئی فون 14 متعارف کر وا دیا

 آئی فون 14 فائل فوٹو آئی فون 14

امریکی کمپنی ایپل نے آئی فون 14 کی نمائش کر دی، نئی آئی فون سیریز میں ایمرجنسی سیٹلائٹ کنکٹیویٹی اور کار کریش ڈٹیکشن ٹیکنالوجی بھی موجود ہے۔

کمپنی کی جانب سے فون کے چار ورژن متعارف کروائے گئے ہیں، آئی فون 14 کے دو سائزز آئی فون 14 اور آئی فون 14 پلس متعارف کرایا گیا ہے، نئے فونز میں سیٹلائٹ کے ذریعے ایمرجنسی کال بھیجنے کی صلاحیت ہے۔

عالمی میڈیا  کے مطابق فون میں خلا میں موجود سیٹلائٹس سے متعلق معلومات ہوتی ہیں اور ڈیوائس کو ان کی جانب صحیح انداز میں پوائنٹ کرنے کے بارے میں بھی بتایا جاتا ہے۔

 ٹیکنالوجی تجزیہ کار پاؤلو پیسکاٹور کا کہنا ہے کہ اُن کا ماننا ہے کہ یہ جدت ایسے صارفین کے لیے ایک اچھی خبر ہے جو دور دراز علاقوں میں رہتے ہیں۔

ایپل کے مطابق آئی فون صارفین نے گذشتہ 12 ماہ کے دوران تین کھرب سے زیادہ تصاویر بنائی ہیں، تقریب میں آئی فون 14 کے نئے 12 میگاپکسل کیمرے کی بھی رونمائی کی گئی ، کمپنی کا دعوی ہے کہ کیمرہ تیزی سے حرکت کرنے والی چیزوں اور انتہائی کم روشنی میں تصویر بنانے میں گذشتہ فونز سے 49 فیصد بہتر ہے۔

فرنٹ کیمرے میں آٹو فوکس کی آپشن بھی شامل کی گئی ہے جس سے سیلفیز کی کوالٹی بہتر ہو گی، آئی فون 14 کی قیمت امریکہ میں 799 ڈالر جبکہ برطانیہ میں 849 پاؤنڈ ہے۔

آئی فون 14 پرو اور آئی فون 14 پرو میکس کے ڈیزائن میں سب سے بڑی تبدیلی اس کی سکرین کے اوپری حصے میں کی گئی ہے۔

ہینڈ سیٹ گہرے جامنی رنگ، سیاہ، سلور اور گولڈ میں بھی دستیاب ہے۔ آئی فون 14 پرو کی قیمت امریکہ میں 999 ڈالر جبکہ برطانیہ میں 1099 پاؤنڈ ہے۔

نتپ فیچر ’ڈائنیمک آئی لینڈ‘ بلیک نوچ کی جگہ لایا گیا ہے جس کے بارے میں اکثر آئی فون صارفین شکایت کر چکے ہیں۔ یہ نوٹیفیکشنز کی بنیاد پر اپنی شکل تبدیل کر دیتا ہے۔ دوسری بڑی تبدیلی یہ ہے کہ یہ فون ہمیشہ آن رہ سکتا ہے۔i

subscribe YT Channel install suchtv android app on google app store