ناسا کو چاند پر خلائی مشن بھیجنا درد سر بن گیا

ناسا کو چاند پر خلائی مشن بھیجنا درد سر بن گیا فائل فوٹو ناسا کو چاند پر خلائی مشن بھیجنا درد سر بن گیا

ناسا کے اعلیٰ حکام نے پریس کانفرنس کرتےہوئے بتایا کہ آرٹیمز کو چاند پر بھیجنے کی حالیہ کوششوں میں سے آخری کوشش منگل کو کی جائے گی جس کے امکانات بھی کم دکھائی دے رہے ہیں۔

دو روز قبل بھی خلائی مشن کو بھیجنے کی کوشش فیول لیکج کی وجہ سے ممکن نہیں ہوسکی تھی۔

انھوں نے بتایا کہ خلائی مشن کے لیے اگلی کوشش 19 ستمبر سے 4 اکتوبر کے درمیان ممکن ہوسکے گی۔ اس کے بعد 17 اکتوبر سے 31 اکتوبر کے درمیان کوشش کی جاسکے گی۔

تین ستمبر کوناسا کے 30 منزلہ جدید مون راکٹ کی خلائی مشن پر روانگی دوسری بار ملتوی کردی گئی تھی، راکٹ کو خلا میں بھیجے کی پہلی کوشش 30 اگست کو ناکام ہوئی تھی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق راکٹ سے کنٹرولرز ہائیڈروجن لیکج کو روکنے میں ناکام رہے تھے۔

اس خلائی مشن کا مقصد اسپیس لانچ سسٹم اور اورین کریو کیپسول کی جانچ کرنا ہے۔ آرٹیمز ون نامی اس خلائی مشن میں اورین کریوکیپسول راکٹ کے اوپری حصے پر نصب ہے۔

اس راکٹ میں مشن کےلیے 30 لاکھ الڑا کولڈ لیکویڈ ہائیڈروجن اور آکسیجن استعمال ہوگی۔

install suchtv android app on google app store