سیارے جن پرہیروں کی بارش ہوتی ہے

 ہیروں کی بارش فائل فوٹو ہیروں کی بارش

ماضی میں سائنسدانوں نے خیال ظاہر کیا تھا کہ ممکنہ طور پر کچھ سیاروں میں ہیروں کی بارش ہوتی ہے۔

مگر اب ایک نئی تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ ہیروں کی ایسی بارش بڑے سیاروں جیسے زحل اور Uranus میں عام ہوتی ہے۔

تحقیق کے مطابق ہیروں کی ایسی بارش کائنات میں کافی عام ہے۔

جرمنی، فرانس اور امریکا کے سائنسدانوں نے تحقیق کے دوران ایک ایسے نئے میٹریل کو استعمال کیا جو بڑے برفانی سیاروں کی فضا میں پائے جانے والے میٹریل سے ملتا جلتا تھا۔

یہ میٹریل پلاسٹک کی ایک قسم پر مبنی تھا جو کسی برفانی سیارے کی آب و ہوا میں موجود ہوتا ہے۔ اس پلاسٹک پر لیزر کے ذریعے ان سیاروں کی آب و ہوا کے جتنا دباؤ ڈالنے کا تجربہ کیا گیا تھا۔

محققین نے بتایا کہ آکسیجن کے اثر سے کاربن اور ہائیڈروجن الگ ہوجاتے ہیں اور نانو ڈائمنڈز بننے لگتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سے عندیہ ملتا ہے کہ کاربن ایٹم زیادہ آسانی سے اکٹھے ہوکر ہیروں کی شکل اختیار کرسکتے ہیں۔

آسان الفاظ میں ایسے بڑے سیاروں میں آکسیجن زیادہ ہوسکتی ہے اور زیادہ آکسیجن کا مطلب ہیروں کی بارش کی شکل میں نکلتا ہے۔

سائنسدانوں نے بتایا کہ نیپچون یا Uranus جیسے سیاروں میں ان ہیروں کا وزن لاکھوں قیراط کا بھی ہوسکتا ہے۔ ویسے تو ان سیاروں سے ہیروں کا حصول لگ بھگ ناممکن ہے مگر اس تحقیق سے نانو ڈائمنڈ تیار کرنے کے نئے طریقوں کا ضرور عندیہ ملتا ہے۔

یہ ننھے ہیرے ماحول دوست توانائی کے لیے استعمال ہونے والی ٹیکنالوجی میں کام آسکتے ہیں۔

اب یہ سائنسدان اپنے کام کو مزید آگے بڑھانے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں تاکہ ہیروں کی بارش کے عمل کی واضح تصویر سامنے آسکے۔

اس تحقیق کے نتائج جرنل سائنس ایڈوانسز میں شائع ہوئے۔

 

install suchtv android app on google app store