میٹا لوگوں کو ان کے رازداری کے انتخاب پر زیادہ سے زیادہ اختیار دینے کےلیے پرعزم : آریان ہیمی نیز

 میٹا کےلیے معلومات کی رازداری بنیادی اہمیت کی حامل ہے فائل فوٹو میٹا کےلیے معلومات کی رازداری بنیادی اہمیت کی حامل ہے

 معروف سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک اور انسٹاگرام کی مالک کمپنی میٹا کی پرائیویسی پالیسی مینیجر برائے ایشیا پیسفک آریان ہیمی نیز نے بتایا کہ میٹا لوگوں کو ان کے رازداری کے انتخاب پر زیادہ سے زیاد اختیار دینے کےلیے پرعزم ہے۔ یہی وجہ ہےکہ کمپنی نے زیادہ شفافیت اور ڈیٹا کےاستعمال کےطریقہ پر کنٹرول فراہم کرنےکےلیے ٹولز بنائے ہیں۔

میٹاکی پرائیویسی پالیسی مینیجربرائےایشیا پیسفک آریان ہیمی نیز نےصحافیوں کوکمپنی کےپلیٹ فارمز پر صارف کے ڈیٹا اور معلومات کی حفاظت کی پالیسیوں کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ رازداری پر مبنی کمیونی کیشن پلیٹ فارم ہونے کے ناتے لوگوں کی معلومات کا تحفظ میٹا کے ویژن میں مرکزی حیثیت رکھتا ہے۔


انہوں نے کہا کہ میٹا کےلیے معلومات کی رازداری بنیادی اہمیت کی حامل ہے اور کمپنی کے سبھی لوگ اس بات کو یقینی بنانے کے ذمہ دار ہیں۔

 ان کے مطابق یہ ٹولز پرائیویسی، سیکیورٹی اور اشتہارات کنٹرول کرنے کی سیٹنگز کو صارفین کےلیے مزید قابل رسائی بناتے ہیں۔اس کے علاوہ یہ فیصلہ کرنے میں ان کی مدد کرتے ہیں کہ ان کی جانب سے شیئر کیا گیا مواد کون کون دیکھ سکتا ہے اور لوگ انہیں فیس بک پر کیسے تلاش کرسکتے ہیں۔ پرائیویسی سینٹر فیس بک، انسٹاگرام، واٹس ایپ اور میسنجر کا معلوماتی مرکز ہے جو رازداری کے بارے میں زیادہ سے زیادہ مفید معلومات فراہم کرتا ہے۔

ان کاکہناتھاکہ میٹا، لوگوں کو اپنی مصنوعات اور اشتہارات پرمزیدمعلومات اورکنٹرول دےکرلوگوں کو اس قابل بناتا ہے کہ وہ اس کے ڈیٹا کے انتظام کے طریقوں کو سمجھ سکیں اور اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ انہیں دکھائے جانے والے اشتہارات اور رازداری کے اصولوں میں کوئی تضاد نہ ہو۔

آریان ہیمی نیز نے بتایا کہ میٹا اشتہارات کے حوالے سے اپنی ترجیحات کےانتخاب کا اختیار بھی صارفین کو دیتا ہے تاکہ لوگ میٹا کی جانب سے ان کی پروفائل معلومات اور فیس بک اور ویب سائٹس یا فیس بک سے باہر استعمال ہونے والی ایپس پر ان کی معلومات اور سرگرمیوں کی بنیاد پر متعین کردہ ترجیحات میں رد و بدل کرسکیں میٹا ٹولز، جیسا کہ ’مجھے یہ اشتہار کیوں دکھایا جارہا ہے؟ ‘اور ’مجھے یہ پوسٹ کیوں دکھائی جارہی ہے؟‘ صارفین کو اپنی نیوز فیڈ پر کسی بھی اشتہار یا پوسٹ پر کلک کرکے اپنی ترجیحات میں رد وبدل کرنے کا اختیار دیتے ہیں۔

ا

install suchtv android app on google app store