گوگل کی پاکستان کو 75ویں یومِ آزادی کی مبارکباد

گوگل کی پاکستان کو 75ویں یومِ آزادی کی مبارکباد فائل فوٹو گوگل کی پاکستان کو 75ویں یومِ آزادی کی مبارکباد

پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی پر سرچ انجن گوگل نے بھی اپنے انداز میں پاکستانیوں کو جشن آزادی کی مبارکباد پیش کی ہے۔

ملک بھر میں آج پاکستان کو 75 سال مکمل ہونے پر جشن منایا جا رہا ہے، جہاں قوم آزادی کا دن قومی جوش و جذبے کے ساتھ منا رہی ہے وہیں گوگل نے بھی اپنے ڈوڈل پر پاکستانی پرچم اور کراچی میں واقع فریئر ہال کی تصویر سجا کر پاکستانیوں کو جشنِ آزادی کی مبارکباد پیش کی ہے۔

گوگل ڈوڈل پر کلک کرتے ہی پاکستانی پرچم کے رنگ کی کئی سبز و سفید جھنڈیوں کی بارش ہوتی نظر آتی ہے۔

install suchtv android app on google app store