واٹس ایپ صارفین کیلئے بڑی خوشخبری

واٹس ایپ فائل فوٹو واٹس ایپ

واٹس ایپ صارفین کیلئے بڑی خوشخبری سامنے آگئی، اب واٹس ایپ صارفین کو کسی بھی میسج کو ڈیلیٹ کرنے کیلئے دو دن کا وقت دیا جائے گا۔

اس فیچر کے تحت واٹس ایپ صارفین کو دو دن تک مجموعی طور پر 12 گھنٹے ملیں گے جس میں وہ پیغام کو Delete for Everyone کر سکیں گے۔

یہ فیچر ان لوگوں کے لیے خاص طور پر کارآمد ثابت ہو گا جو بعض اوقات غلطی سے کسی اور کے گروپ میں میسج کردیتے ہیں اور انہیں بعد میں یاد آتا ہے، یا یہ تب بھی کارآمد ثابت ہوگا جب ہم لکھ کر کوئی چیز بھیجیں اور بعد میں بھیجنا مناسب نہ سمجھیں۔

نیا فیچر تمام صارفین کے لیے لاگو کر دیا گیا ہے لیکن غور کرنے والی بات یہ ہے کہ یہ تب ہی ممکن ہوگا جب آپ اور دوسری پارٹی (رسیور) ایپ کو تازہ ترین ورژن میں اپ ڈیٹ کر چکے ہوں۔

 

install suchtv android app on google app store