چاند پر پانی کے آثار ڈھونڈ لیے گئیے

چاند پر پانی کے آثار ڈھونڈ لیے گئیے فائل فوٹو چاند پر پانی کے آثار ڈھونڈ لیے گئیے

چین نے چاند پر پانی کے آثار ڈھونڈ لیے ہیں، چینی سائنسدانوں نے چٹانی نمونوں میں H2O یعنی پانی کی نشاندہی کی ہے۔

چنگ اے۔5 کی چاند کی سطح پر اترنے والی گاڑی کے جمع کردہ چٹانی نمونوں سے یہ تحقیق سامنے آئی ہے، نیچر کمیونیکیشن جریدے کی اشاعت کے ایک مقالے میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ چاند گاڑی دسمبر 2020 میں چاند پر اتری اور ریگولیٹ کے نام سے پہچانی جانے والی 1،7 کلو گرام لونر مٹی اور چٹانی ٹکڑوں کو جمع کیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹیلی اسکوپک اور سیٹلائٹ مشاہدے سے ثابت ہوتا ہے کہ چاند پر پانی چٹانوں میں ہائیڈروکسل یا پھر H20 کی شکل میں پایا جاتا ہے۔

سائنس دانوں کو امید ہے کہ مستقبل میں دنیا کے سیٹلائٹ کو کالونی بنانے کے لئے خلاء باز اپنے لئے پانی اور آکسیجن کی پیداوار کے لئے ماحول سے مالیکیولر آکسیجن اور ہائیڈروجن کی کشید کر سکیں گے۔

install suchtv android app on google app store