انسٹاگرام پر بچوں کی نگرانی کے لیے فیچر جاری

انسٹاگرام فائل فوٹو انسٹاگرام

رواں سال مارچ میں میٹا کی جانب سے انسٹاگرام کے لیے پہلے نگراں کنٹرول جاری کیے جانے کا اعلان کیا گیا تھا جس کی مدد سے والدین اپنے بچوں سوشل نیٹورک پر صرف کیے جانے والے وقت پر نظر رکھ سکیں گے۔

آج ایک بلاگ پوسٹ میں میٹا نے اعلان کیا ہے کہ کمپنی کی جانب سے انسٹاگرام استعمال کرنے والے نوجوانوں اور والدین کے لیے نئے فیچرز متعارف کرائے جا رہے ہیں۔ یہ نئے فیچرز والدین کو انسٹاگرام کے استعمال کے اوقات میں حد لگانے کا اختیار دے کر فوٹو شیئرنگ ایپ کا مزید کنٹرول سونپ دیں گے۔

میٹا کا کہنا تھا کہ فی الحال یہ پیرینٹل کنٹرول امریکا میں جاری کیا گیا ہے، جو بعد میں جاپان، برطانیہ اور آسٹریلیا میں جاری کر دیا جائے گا۔ یہ فیچر عالمی سطح پر سال کے آخر تک دستیاب ہوں گے۔

انسٹاگرام نے اپنا پہلا پیرینٹل کنٹرول مارچ میں جاری کیا تھا جس میں والدین کو یہ اختیار دیا گیا تھا کہ وہ دیکھ سکیں کہ ان کے بچے ایپ پر کتنا وقت صرف کر رہے ہیں۔ اس فیچر کے مطابق والدین وقت کا تعین کرتے ہوئے یہ دیکھ سکتے تھے کہ ان کے بچے اس کی کتنی پیروی کر رہے ہیں۔

اس کے علاوہ بچے والدین کو اپنے ساتھ پیش آنے والے نامناسب رویے کے متعلق بھی آگاہ کر سکتے تھے۔

تازہ ترین اپ ڈیٹ میں والدین کو بچوں سے اس فیچر کے اطلاق کی اجازت لینی ہوگی اور اس کے لیے بچے انہیں دعوت بھیجیں گے۔ بچے اس کنٹرول کو کسی بھی وقت ختم بھی کر سکتے ہیں لیکن ایسا کرنے کا نوٹیفیکیشن ان کے والدین کو چلا جائے گا۔

install suchtv android app on google app store