جعلی پیغامات کے ذریعے پھیلایاجانے والا میل ویر ناکام بنادیا گیا

فلو بوٹ فائل فوٹو فلو بوٹ

دنیا کی ۱۱ممالک کی پولیس نے ’فلو بوٹ‘ کے نام سے ایک موبائل فون اسکیم کو ناکام بنا دیا ہے جو جعلی ٹیکسٹ پیغامات کے ذریعے پوری دنیا میں پھیلا تھا۔

 ڈچ سائبر کوپس نے مئی میں ایک آپریشن کی قیادت کی جس میں میل ویئر کو نشانہ بنایا گیا جو کہ اینڈرائیڈ فونز کو ایسے ٹیکسٹ میسجز کا استعمال کرتے ہوئے متاثر کرتا ہے جو پارسل فرم سے ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں یا یہ کہتے ہیں کہ ’کسی شخص کو وائس میل کا انتظار ہے‘۔

بعدازاں ہیکرز متاثرہ فونز سے بینک کی تفصیلات چرا لیتے تھے جو خود بخود صارف کی رابطہ فہرست میں موجود دوسرے موبائلز پر پیغامات بھیجتے تھے اور فلو وائرس کی طرح اس جعلسازی کو پھیلایا جاتا تھا۔
ڈچ پولیس نے ایک بیان میں کہا ’اب تک ہم نے فلو بوٹ نیٹ ورک سے جڑے 10 ہزار متاثرین کا رابطہ منقطع کر دیا ہے اور 65 لاکھ سے زائد اسپیم ٹیکسٹ میسجز کو روکا ہے۔

یورپی یونین کی پولیس ایجنسی یوروپول نے کہا کہ فلو بوٹ آج تک سب سے تیزی سے پھیلنے والے موبائل میل ویئر میں شامل ہے اور متاثرہ اسمارٹ فون کے رابطوں تک رسائی حاصل کرنے کی صلاحیت کی وجہ سے جنگل کی آگ کی طرح پھیلنے کے قابل ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس نے میل ویئر کو غیر فعال بنا دیا ہے لیکن وہ اب بھی مجرموں کی تلاش کر رہی ہے۔

install suchtv android app on google app store