کیا چاند کی مٹی میں پودے اگائے جا سکتے ہیں؟

سائنسدانوں نے پہلی بار چاند کی مٹی میں پودے اگانے کا کامیاب تجربہ کیا ہے فائل فوٹو سائنسدانوں نے پہلی بار چاند کی مٹی میں پودے اگانے کا کامیاب تجربہ کیا ہے

سائنسدانوں نے پہلی بار چاند کی مٹی میں پودے اگانے کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سانسدانوں کی ٹیم نے تقریبا پچاس سال قبل چاند سے اکھٹی کی گئی مٹی میں پودوں افزائش کی ہے۔

تحقیق کاروں کی اس وقت حیرت کی انتہا نہ رہی جب انھوں نے دیکھا کہ چاند کی مٹی میں بیچ صرف دو دن میں ہی پھوٹ پڑے۔

اس ضمن میں ایک سائنسدان نے کہا کہ وہ بہت حیران ہیں، پودا چاند کی مٹی میں اگا ہو یا کنٹرول انوائرمنٹ میں چھ دن کے اندر ایسا نظر آتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق چاند کی مٹی میں اگے پودے جلد ہی مرجھا گئے تھے تاہم سائنسدان اس چاند اور مریخ کے مشنز کے لیے ایک اہم سنگ میل قرار دے رہے ہیں۔

install suchtv android app on google app store